ضلع مہمند،غلنئ جرگہ ھال میں معدنی ذخائر کی افادیت اور روزگار کو فروغ دینے کے لیے مشاورتی اور آگاہی سمینار کا انعقاد
مہمند (افضل صافی)ضلع مہمند،غلنئ جرگہ ھال میں معدنی ذخائر کی افادیت اور روزگار کو فروغ دینے کے لیے مشاورتی اور آگاہی سمینار کا انعقاد. سمینار میں بریگڈئر رؤف شہزاد، ڈی سی غلام حبیب، ڈی جی مینرل حمیداللہ شاہ، انسپکٹر چیف فضل رازق سمیت مائنز ہولڈر، مائنز ایسویشن کے علاوہ قومی مشران اور لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی .پاک فوج 103بریگیڈ کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام معدنیات کے روزگار کو فروغ اور اس سے وابستہ مسائل کی پائیدار حل کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ، مائنز کنٹریکٹرز، ایسویشنز قومی مشران اور مائنز سے ملحقہ علاقوں کے عوام کے لئے ایک مشاورتی اور آگاہی سمینار منعقد کیا. سمینار میں پاک فوج کے 103بریگیڈ کے بریگیڈئر رؤف شہزاد، ڈی سی غلام حبیب،
ڈی جی منرل حمیداللہ شاہ، انسپکٹرچیف فضل رازق سمیت مائنز ہولڈر، ایسویشنز کے علاوہ قومی مشران اور لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی. سمینار سے بریگیڈئر رؤف شہزاد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا. کہ سمینار کا مقصد معدنیات کے روزگار کو مزید فروغ اور اس سے وابستہ مسائل اور مشکلات کا پائیدار حل ہے. کیونکہ ضلع مہمند تمام ملک میں سب سے زیادہ ماربل دینے والا ضلع ہے. مگر مختلف مسائل اور غلط فہمیوں کے وجہ سے معدنیات کے روزگار سے کم استفادہ لیا جاتا ہے. جن کا بنیادی وجہ قوانین سے لاعلمی، رابطوں کا فقدان اور فرسودہ طریقوں کا استعمال ہے.
اس موقع پر قومی مشران نے مختلف مسائل کے نشاندہی کرتے ہوئے کہا. کہ معدنیات کی لیز مقامی افراد کو دینا چاہئیے. جبکہ مائنز میں پانی و بجلی کی کمی اور رسائی کے لئے سڑکوں کا فقدان ہے. مگر ساتھ غیرقانونی لیزوں کا اجراء اور قومی اشتراک ہے. ڈی سی مہمند نے سمینار سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا. کہ معدنیات کے بنیادی مسائل کا ذیادہ ترحل حکومت کے بجائے عوام کے پاس ہے. جن میں باہمی اتفاق سے معدنیات کے روزگار کو مزید فروغ مل سکتا ہے.
لیز امیدواران انتظامیہ سے غیر قانونی لیز کی توقع نہ کریں. ٹرانسپورٹ اؤرلوڈنگ سے پرہیز کرکے قومی شاہراہیں تباہی سے بچائیں. انہوں نے بتایا کہ معدنیات روزگار سے ہزاروں لوگوں کے روزگار منسلک ہیں. اور انتظامیہ نے معدنیات کے روزگار کی بہتری اور رسائی کے لئے زیارت، سپینکی تنگی اور پڑانگ غار وغیرہ کے سڑکوں کے تعمیر سالانہ ترقیاتی عمل میں شامل کی ہیں. اور قرضہ سکیم کے لئے خیبر بینک سے رابطہ جاری ہے.