Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی قیادت میں خانیوال پولیس پیشہ ورانہ مہارتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے قانون شکن اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی قیادت میں خانیوال پولیس پیشہ ورانہ مہارتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے قانون شکن اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم گذشتہ شب بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے خلاف ایس ایچ او تھانہ صدرخانیوال ذوالفقاراولکھ کی سربراہی میں پولیس ٹیم کا جرآت اوربہادری کے ساتھ مقابلہ کرنا اورڈکیت گینگ کاایک خطرناک ڈاکواشفاق عرف نکاکا دوران پولیس مقابلہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونااوراسی ڈکیت گینگ کا دوسرا رکن گرفتار ہونا اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ڈی پی او کی

جانب سے پولیس مقابلہ کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او اور انکی ٹیم کو شاباش۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او محمدعلی وسیم کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ صدرخانیوال ذوالفقاراولکھ اپنی ٹیم کے ہمراہ 42A/10Rمیں ناکہ بندی پر موجودتھے اورمعمول کے مطابق گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل جاری تھااسی دوران انہو ں نے مشکوک گاڑی ہنڈاسٹی جس میں 05مسلح ڈاکو سوارتھے کو روکا تورکتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کردی پولیس پارٹی کی جانب سے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے جوابی فائرنگ کی گئی اس فائرنگ کے ردعمل میں اپنی ہی ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسحاق عرف اشفاق عرف نکا ولداقبال قوم وسیرسکنہ چک نمبر 16/9R کچاکھوہ ہلاک ہوگیا

جبکہ پولیس پارٹی صدرخانیوال نے بہادی اورجرآت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طارق ولد ےٰسین قوم وہنی سیال چک نمبر52/WBشرقی وہاڑی کو گرفتارکرلیا اسی دوران پولیس اور حملہ آور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں تین ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتار اور ہلاک ہونے والے ملزمان سے گاڑی‘ پسٹل 30 بور معہ گولیاں ‘موبائل ودیگر سامان بھی برآمد کرلی گئیں۔ڈی پی او محمد علی وسیم کی خصوصی گائیڈ لائن اورہدایات پر بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت گینگ جودرجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا کے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Exit mobile version