ضلع مہمند،بلین ٹری منصوبے کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز. غلنئی فارسٹ آفس میں افتتاحی تقریب کا انعقاد
مہمند (افضل صافی)ضلع مہمند،بلین ٹری منصوبے کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز. غلنئی فارسٹ آفس میں افتتاحی تقریب کا انعقاد ۔ ضلع بھر میں 14 لاکھ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ 10لاکھ پودے مفت تقسیم کرینگے ۔ ڈسٹرک فارسٹ آفیسر نوید احمد.. تفصیلات کے مطابق بلین ٹری منصوبے کے تحت ضلع مہمند میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں فارسٹ آفس غلنئی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں ڈی سی غلام حبیب،ایم این اے ساجد خان،ڈسٹرک فارسٹآفیسرنویداحمد،صدیق اللہ،شیرامان اور مقامی مشران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈی ایف او نے ضلع مہمند میں جنگلات اور شجرکاری مہم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا
۔ کہ اس سال بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت ضلع بھر کے تمام تحصیلوں خصوصاََ پہاڑی اور اپر مہمند میں 14 لاکھ پودے لگائے جائینگے ۔ جن میں زیتون،آنار اور دوسرے قیمتی پودے شامل ہیں ۔ اسکے علاوہ عوام میں 10دس لاکھ پودے مفت تقسیم کیے جائینگے ۔ اس موقع پر ایم این اے ساجد خان نے بتایا ۔ کہ قبائلی اضلاع اور خصوصاََ ضلع مہمند میں زیتون کی پیداوار کیلئے نہایت موزوں ہے ۔ اور وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی سے یہاں پر زیتون کے باغات لگائے جارہی ہیں ۔ جس سے ملکی سطح پرزیتون کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ معاشی خوشحالی آئے گی ۔ ڈی سی مہمند نے مشران اور علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ شجرکاری مہم کے دوران عوام میں آگاہی اور شعور اجاگر کریں ۔ اور ان کو شجرکاری کی اہمیت سے آگاہ کریں ۔