ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر وزیراعظم پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میاں چنوں ڈاکٹر محمد آصف نے کارروائی کرتے ہوئے تین عطائیوں کے کلینک سیل
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر وزیراعظم پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میاں چنوں ڈاکٹر محمد آصف نے کارروائی کرتے ہوئے تین عطائیوں کے کلینک سیل کردیئے دو عطائیوں کے کلینکس جنڈیالی بنگلہ اور ایک چک نمبر15L/99 میں سیل کیے گئے۔ سیل کیے جانے والے کلینکس میں سعیدی میڈیکل کمپلیکس ،الکبری میٹرنٹی ہوم جنڈیالی بنگلہ اور 99/15L میں عطائی محمد آصف کے کلینکس شامل ہیں۔
۔سعیدی میڈیکل کمپلیکس کے عطائی ذوالفقار ،الکبری میٹرنٹی ہوم کی عطائیہ میمونہ اور عطائی محمد آصف کے خلاف کارروائی کر کے ان کے کیسز ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب لاہور کو بھجوا دیئے گئے ۔یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنرآغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرسرپرستی انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عطائیوں اور غیر قانونی میڈیکل اسٹورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ عطائیوں اور بلا لائسنس انسانی ادویات فروخت کرنے والے کسی رو رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف کریک ڈاؤن تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔