112

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ضلعی انتظامیہ کی سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں-نانک پور میں لینڈ مافیا کے خلاف ایک بڑے آپریشن

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ضلعی انتظامیہ کی سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں-نانک پور میں لینڈ مافیا کے خلاف ایک بڑے آپریشن

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ضلعی انتظامیہ کی سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں-نانک پور میں لینڈ مافیا کے خلاف ایک بڑے آپریشن کے دوران 1 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کا مزید 72 کینال سرکاری رقبہ ناجائز قابضین سے واگزار کرالیا گیا- رقبہ واگزار کرانے کا آپریشن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک اور اسسٹنٹ کمشنر بخیتار اسماعیل کی قیادت میں کیا گیا

جس میں محکمہ مال کے عملہ اور پولیس نے بھاری مشینری کی مدد سے رقبہ پر تعمیر کی گئی تعمیرات مسمار کردیں جبکہ کاشتہ فصلوں کو تلف کردیا-اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا ناجائز قابضین مذکورہ رقبہ پر عرصہ دراز سے قابض تھے جس کو واگزار کرواکر بحق سرکار ضبط کرلیا گیا ہے- انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں آپریشن بلاتفریق بغیر کسی دبائوکے جاری رہے گا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں