ضلع مہمند, تحصیل خویزئی آٹا بازار مقامی فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ. 117

ضلع مہمند, تحصیل خویزئی آٹا بازار مقامی فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ.

ضلع مہمند, تحصیل خویزئی آٹا بازار مقامی فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ.

مہمند (افضل صافی)ضلع مہمند, تحصیل خویزئی آٹا بازار مقامی فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ. مظاہرین نے بے جا ایف آئی آر، بجلی کے طویل و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے علاؤہ نان لوکل افراد کی بھرتی، آٹا چور، آر ایچ سی ہسپتال کے ناقص کارکردگی ، پاک افغان تجارتی شاہراہ گورسل بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے پشاور ٹو گورسل شاہراہ ھر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رکھا . بازار میں احتجاجی جلوس نے اپنی مطالبات کی حق میں نعرہ بازی کیں. تفصیلات کے مطابق آٹا بازار خویزئی فلاحی تنظیم کے رہنماؤں نعمت اللہ خان،

مرتضی خان، ڈاکٹر گوہر،بہادر شیر،اور ملک حاجی نور رحمن نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے کہا۔ کہ گزشتہ دنوں ہم نے مچھر دانیوں کی تقسیم کے لیے نان لوکل افراد کی بھرتی کے خلاف احتجاج کیا۔مگر الٹا دارسی کے بجائے پولیس نے ہم پر ایف آئی آر درج کر دیا۔حالانکہ اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرنا، ہمارے جمہوری اور آئینی حق ہے. فاٹا انضمام کے بعد ہمیں تمام حقوق حاصل ہیں. لیکن یہاں الٹ نظام چل پڑا ہے. ۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی قیمت پر نان لوکل افراد کی بھرتی قبول نہیں کریں گے ۔کیونکہ دہشت گردی کے دوران ہمارے گھر مسمار اور روزگار تباہ ہو چکے ہیں۔

اور اب دیگر علاقوں کے لوگ ہم پر مسلط کیا جارہے ہیں ۔واپڈا بھی ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے ۔جبکہ ہمارے ہسپتال میں ڈاکٹر نہیں. سکولوں میں استاذ نہیں. تو ہم احتجاج نہیں کرینگے. تو اور کیا کریں گے. مظاہرین نے اسسٹنٹ کمشنر بیزئی سب ڈویژن امیر نواز خان اور پولیس نمائندوں کی یقین دھانی پر احتجاج حتم کر دیا۔مگر ساتھ ہی دھمکی دی کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اندر ہمارے مشکلات حل نہ کیا گیا . تو ہم پھر احتجاج کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں