حکومتی پالیسیوں کے باعث وطن عزیز کا وقار اقوام عالم میں بلند ہوا ہے، ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود 101

حکومتی پالیسیوں کے باعث وطن عزیز کا وقار اقوام عالم میں بلند ہوا ہے، ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود

حکومتی پالیسیوں کے باعث وطن عزیز کا وقار اقوام عالم میں بلند ہوا ہے، ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود

دولتالہ(نامہ نگار) انصاف یوتھ ونگ دولتالہ کے زیر اہتمام پریس کلب دولتالہ کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث وطن عزیز کا وقار اقوام عالم میں بلند ہوا ہے

بھانت بھانت کی بولیاں بولنے والی پی ڈی ایم کا سورج طلوع ہونے سے پہلے ہی غروب ہو چکا ہے پاکستان کے عوام کو گمراہ کرنے کی سیاست کرنے والوں کے لیے اب کوئی جگہ نہیں ملکی خزانہ لوٹ کر اپنی تجوریاں بھرنے والے جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے کوئی کرپٹ اب نہیں بچ پائے گا وزیر اعظم عمران خان نڈر،ایماندار اور با کردار لیڈر ہیں انکی قیادت میں وطن عزیز میں تبدیلی کا سفر شروع ہو چکا ہے

پی ڈی ایم کا سورج غروب ہو چکا ہے اپوزیشن جماعتیں عوام کو گمراہ کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں پاکستان کے باشعور عوام اب کسی کے بہکاؤے میں نہیں آئیں گے حلقہ پی پی9میں ترقی کا سفر جاری ہے نوجوان کسی بھی ملک اور جماعت کا سرمایہ ہوتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ٹاؤن کمیٹی دولتالہ کے لیے 5کروڑ روپے کی خطیر رقم سے جلد ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو جائے گا دولتالہ مرکزی شاہراہ کی تعمیر پر کام جاری ہے باقی ماندہ کام کے لیے بھی مزید فنڈز کا اجراء کیا جا رہا ہے دولتالہ سمیت حلقہ بھر میں ان شاء اللہ ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے

دولتالہ حلقہ پی پی9کا دل ہے اس موقع پر انصاف یوتھ ونگ دولتالہ کے عہدیداران کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ دولتالہ میں قائم پرچم پارک کی تزئین و آرائش کی جائے جس پر ایم پی اے چوہدری ساجد محمود نے یقین دلایا کہ انشاء اللہ اس پر بھی جلد کام کا آغاز کیا جائے گا تقریب سے صدر پریس کلب دولتالہ سید منور نقوی، سابق وائس چیئرمین دولتالہ علاؤ الدین قریشی،راجہ عامر سعید،شیخ سجاد احمد،چوہدری عامر سمیت دولتالہ انصاف یوتھ ونگ کے صدر مبین قریشی، سینئر نائب صدر علی قریشی سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں