نیشنل ایجوکیشنل ویلفیئر اینڈ ہیلتھ کیئر سوسائٹی مواہ رڑاہ کا24واں یوم تاسیس شایان شان طریقے سے منایا گیا
اسلام گڑھ(نمائندہ خصوصی) نیشنل ایجوکیشنل ویلفیئر اینڈ ہیلتھ کیئر سوسائٹی مواہ رڑاہ کا24واں یوم تاسیس شایان شان طریقے سے منایا گیا۔تقریب ویلفیئر ھال میں منعقد ہوئی۔وائس چئیرمین حاجی برکت اللہ نے کہا کہ اصل زندگی دوسروں کی خدمت کرنا ہے۔سوسائٹی نے چوبیس سال قبل جو سفر شروع کیا تھا ۔انتہائی کامیابی سے جاری ہے۔شاہین ونگ کے نوجوان سوسائٹی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔غریب طلباء کی مالی معاونت اور غریبوں کو صحت کی مفت سہولیات مہیا کرنا ہمارا مشن ہے
مولانا احمد اور قاضی سردار علی نے سوسائٹی کے لیے مثالی کام کیے ہیں۔سوسائٹی کے سابق عہدے داروں محبوب چراغ اور ملک جہانگیر نے بہت محنت کی۔چئیرمین مولانا نے کہا کہ برطانیہ کے مقیم کشمیری سوسائٹی کی مالی معاملات میں تعاون کرتے ہیں۔مقامی لوگ بھی سوسائٹی سے تعاون کریں۔سیکرٹری مالیات اقبال برکت نے سالانہ اخراجات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔سوسائٹی بلڈنگ دوکروڑ روپے سے زائد مالیت میں تعمیر ہوئی اور اب ماہانہ ایک کروڑ روپے اخراجات اٹھ رہے ہیں
محمد انور چودھری نے کہا کہ سوسائٹی نے غریب لوگوں کی مالی،تعلیمی اور صحت کے معاملے میں جو مدد کی ہے اور مزید کررہے ہیں وہ مثالی ہے۔ناظم اعلیٰ قاضی خالد نے سوسائٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نوجوانوں کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی پیشکش کی۔ صدر سوسائٹی چودھری بشارت نے مقامی لوگوں سے استدعا کی کہ وہ سوسائٹی کے کاموں میں مالی معاونت بھی کریں۔تقریب میں چنار پریس کلب اسلام گڑھ کے سینیئر صحافی جاوید اقبال بٹ نے پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی