ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اتوار کی چھٹی کے روز سٹی پارک کا دورہ کرکے پارک میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اتوار کی چھٹی کے روز سٹی پارک کا دورہ کرکے پارک میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا- اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی افتخار بنگش بھی ان کے ہمراہ تھے-اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بلدیہ حکام کو ہدایت کی کہ تفریحی مقامات کو صاف ستھرا اور خوبصورت رکھا جائے شہریوں کو صحت مند تفریح کے لئے تفریحی مقامات پر بہتر سہولیات فراہم کریں-
ڈپٹی کمشنر نے پارک میں سیر و تفریح کے لیے آئے شہریوں سے سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہوں نے بتایا کے میونسپل کمیٹی بیوٹیفکیشن پلان کے تحت شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو خوبصورت بنانے کے لئے بھی اقدامات کررہی ہے اس حوالہ سے مختلف چوکوں پر کام بھی جاری ہے- سٹی پارک کے واکنگ ٹریک کو جلد بہتر بنادیا جائے گا