حضور نبی کریم ﷺ کا ارشاد مبارک ہے کہ ابنِ آدم کے وجود میں گوشت کا ایک لوتھڑا دل ہے،پیر محمد نقیب الرحمن 105

حضور نبی کریم ﷺ کا ارشاد مبارک ہے کہ ابنِ آدم کے وجود میں گوشت کا ایک لوتھڑا دل ہے،پیر محمد نقیب الرحمن

حضور نبی کریم ﷺ کا ارشاد مبارک ہے کہ ابنِ آدم کے وجود میں گوشت کا ایک لوتھڑا دل ہے،پیر محمد نقیب الرحمن

راولپنڈی (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) دربارِ عالیہ عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین و عالمِ اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمد نقیب الرحمن نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ کا ارشاد مبارک ہے کہ ابنِ آدم کے وجود میں گوشت کا ایک لوتھڑا دل ہے جب انسان کا دل ٹھیک ہو جاتا ہے تو اس کا سارا وجود سنور جاتا ہے اور جب دل بگڑ جائے تو انسان کا سارا وجود بگڑ جاتا ہے۔ نہایت غور طلب بات ہے کہ ہم اپنے ظاہر کو سنوارتے ہیں جس پر مخلوق کی نظر پڑتی ہے مگر دل جو کہ خالقِ کائنات کے سمانے کی جگہ ہے اس کی پاکی، طہارت اور تزکیے پر توجہ نہیں دیتے

اور اس طرح روحانی بیماریوں تصنع، بناوٹ، ریا کاری، بغض و عناد، کینہ پرواری، حسد، غیبت، ایک دوسرے کی عزت اچھالنے اور نفاق کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اگر آج ہم اپنے معاشرے پر غور کریں تو ان تمام روحانی بیماریوں کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے گناہوں سے اپنے دلوں کی حفاظت کرنا چھوڑ دی ہے۔ اگرہم احادیث نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہو کر اپنے دل کی نگہبانی کریں او ر ہر وقت اس بات کا دھیان رکھیں کہ ایک دن ہمیں دنیا چھوڑ جانی ہے اور قبر میں ہم سے ہمارے متعلق سوال ہو گا نہ کہ دوسروں کے متعلق تو یقینی طور پر ہم مخلوقِ خدا میں نہ کسی کی آبرو ریزی کریں گے

اور نہ کسی کے متعلق بد گمانی، بغض و عناد، حسد، نفاق کا شکار ہوں گے۔ خانقاہی نظام کا یہ خاصہ ہے کہ یہاں رجوع کرنے والی مخلوقِ خدا کے دلوں پر حضور نبی رحمت ﷺ کا وہ ارشادِ پاک نقش کیا جاتا ہے کہ ساری مخلوق اللہ تعالیٰ کا کنبہ ہے اور اللہ تعالیٰ کو زیادہ پیارا وہ شخص ہے جو اس کی مخلوق کو زیادہ نفع پہنچانے والا ہو۔ اِن خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز عید گاہ شریف میں منعقدہ ہفتہ وار درسِ حدیثِ پاک کی

محفل سے خطاب کے دوران کیا۔ محفل سے مفتی فیصل حسین نقشبندی ، خواجہ وجاہت جمیل، مولانا حسنین صدیق نے بھی خطاب کیا جبکہ دربارِ رسالت مآب ﷺ میں نعت پاک کا نذرانہ حافظ محمد عامر اور محمد طاہر نے پیش کیا۔ محفل کے اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن نے وطنِ عزیز کی سلامتی ،خوشحالی، ترقی، افواجِ پاکستان کی سر بلندی، اتحاد بین المسلمین اور پوری دنیا سے کرونا وباء کے خاتمے کے لئے خصوصی دعاکی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں