Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز محفل میلاد سے ہوگیا

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز محفل میلاد سے ہوگیا

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز محفل میلاد سے ہوگیا

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز محفل میلاد سے ہوگیا

کراچی( امین فاروقی بیورو چیف)سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

شادی کی تقریبات کا آغاز محفل میلاد منعقد کرکے کیا گیا اور یہ محفل بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی۔ محفل میلاد میں بھٹو اور زرداری خاندان کی خواتین نے شرکت کی جبکہ تقریب میں پیپلز پارٹی کی خواتین ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی شریک ہوئیں۔

محفل میلاد کیلئے بلاول ہاؤس کے احاطے میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ فریال تالپور اور آصفہ بھٹو زرداری نے محفل میلاد میں آنے والوں کو خوش آمدید کہا۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی سادہ تقریب 27 جنوری کو ہوگی اور 29 جنوری کو نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ بختاور کی بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔

Exit mobile version