مہمند تحصیل صافی قنداری میں بڑھتے ہوئے چوری کے واردات پر مقامی لوگ پریشان
مہمند (افضل صافی)مہمند تحصیل صافی قنداری میں بڑھتے ہوئے چوری کے واردات پر مقامی لوگ پریشان ، موثر کاروائی نہ کرنے پر لوگ پولیس سے ناراض ،چوری کے روک تھام کیلئے پچاس روکنی کمیٹی تشکیل ،چوروں کی گرفتاری کی صورت میں رواج کے مطابق فیصلہ ہوگا ،بڑھتے ہوئے چوری کے خلاف خاچ بازار قنداری میں گرینڈ جرگہ،
تفصیلات کے مطابق آج تحصیل صافی کے علاقے قنداری خاخ بازار میں بڑھتے ہوئے چوری کے خلاف گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں صافی کے مختلف قبیلوں کے مشران اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی جرگہ سے زاہد صافی اور ملک زربادشاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی عرصہ سے علاقے میں چوری کے واردات میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے جس کی روک تھام کیلئے مقامی پولیس حکام کے نوٹس میں بار بار لایا گیا
تاہم پولیس نے کوئی موثر کاروائی عمل میں نہیں لائی ۔جرگہ مقرین نے کہا کہ اب علاقے کے عوام مجبوراََ خود اقدامات اٹھائے گے اور اس سلسلے میں پچاس روکنی کمیٹی تشکیل دی گئی کہ وہ چوروں کی نشاندھی اور چوری کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گے۔مشران نے کہا کہ اگر چوری کرتے ہوئے کوئی گرفتار ہوئے تو ان چوروں کے ساتھ قبائلی رواج کے مطابق فیصلہ اور کاروائی کریں گے کیونکہ پولیس حکام نے اپنی زمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہیں۔