ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے ان کے دفتر میں ملاقات 128

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے ان کے دفتر میں ملاقات

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے ان کے دفتر میں ملاقات

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر انہیں ضلع میں امن و امان کی صورتحال بارے آگاہ کیا گیا۔ مولانا عبد الخبیر آزاد نے ضلع بھر میں بہترین حکمت عملی کے تحت کرائم کی شرح میں کمی لانے کیساتھ ساتھ مثالی بھائی چارے کی فضاء اور امن و امان برقرار رکھنے میں مثالی کردار ادا کرنے پر ڈی پی او

محمد علی وسیم کی کاوشوں کو سراہا۔چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ موجودہ حالات میں باہمی اتحاد اور بھائی چارے کی جتنی ضرورت آج ہے ماضی میں کبھی نہ تھی ہمیں بحثیت مسلمان اپنی زندگیاں حضور پاک ﷺ کے بتائے ہوئے راستوں پرعمل پیراہوکر گزارنی چائیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں