عوامی پریس کلب مروٹ کے سالانہ الیکشن میں سخت مقابلے کے بعد 1ووٹ کی برتری سے عابد شہزاد نمبردار فاتح قرار 183

عوامی پریس کلب مروٹ کے سالانہ الیکشن میں سخت مقابلے کے بعد 1ووٹ کی برتری سے عابد شہزاد نمبردار فاتح قرار

عوامی پریس کلب مروٹ کے سالانہ الیکشن میں سخت مقابلے کے بعد 1ووٹ کی برتری سے عابد شہزاد نمبردار فاتح قرار

فورٹ عباس(ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر)عوامی پریس کلب مروٹ کے سالانہ الیکشن میں سخت مقابلے کے بعد 1ووٹ کی برتری سے عابد شہزاد نمبردار فاتح قرار۔عوامی پریس کلب مروٹ نے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوے جمعوریت کو ترجیح دی اور ووٹنگ کے ذریعے صدر منتخب کیا۔چئیرمین مجلس عاملہ یاسرآکاش چوہدری۔جنرل سیکرٹری عرفان قیصر ۔وائس چئیرمین محمد الیاس حیدر۔وائس چیئرمی مجلس عاملہ شعبان۔سینئرنائب صدرعمرشاکر۔اورنائب صدر صدام حسین بلامقابلہ منتخب ہوئے۔چئیرمین کےلیے 2 امیدوار سابقہ چئیرمین غلام قاسم قاسمی کے مقابلے میں خالد محمود ایم پی اے میدان میں آے جو دوستوں کے اصرار پر غلام قاسم قاسمی کے حق میں دستبردار ہوے اس طرح غلام قاسم قاسمی اک بار پھر چئیرمین بن گے
عوامی پریس کلب مروٹ کے کل 19ممبران نے باقاعدہ بیلٹ پیپر کے ذریعے ا لیکشن کمیشن ۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کی موجودگی میں ووٹ کاسٹ کیا۔سابقہ صدر چوہدری سہیل صدیق نے اپنی صدارتی مدت پوری ہونے پر نگران سیٹ اپ تشکیل دیا نگران سیٹ اپ کی صدارت تنویر چوہدری کے حوالے کی تو انکی صدرات میں الیکشن شیڈول جاری ہوا۔تب تین صدارتی امیدوار میدان میں آگے۔شکیل رزاق۔اطہر بشیر باجوہ۔عابد شہزاد نمبردار۔پھر ایک ماہ بھر پور کمپین چلی سیاسی جوڑ توڑ استعمال ہوے کچھ سنئیر عہدے داروں نے شکیل رزاق کو اطہر بشیر باجوہ کے حق میں دستبردار کروادیا

اسکے بعد عابد شہزاد نمبردار اور اطہر بشیر باجوہ ڈٹ گے دن رات کمپین جاری رہی۔کچھ دوستوں نے کردار ادا کیا شکیل رزاق جو اطہر باجوہ کےحق میں دستبردار ہوے تھے انہوں نے اچانک عابد شہزاد نمبردار کی حمایت کا اعلان کردیا عابد شہزاد نمبردار کا پلڑا بھاری ہوگیا۔قیاس آرائیاں اور تجزیے بتاتے تھے عابد شہزاد کے حق میں 13اور اطہر بشیر باجوہ کے حق میں 6 ووٹ کی آواز تھی مگر صورتحال سنگین ہوتے دیکھتے ہوے سیاسی جوڑ توڑ شروع ہوے جو عابد شہزاد کے تین ووٹ توڑنے میں کامیاب ہوے الیکشن کا ٹائم 4بجے سے لیکر 7بجے رکھا گیا

پولنگ ٹائم ختم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کی موجودگی میں بیلٹ بکس کو ہوٹلز منتقل کیا گیا جہاں مٹن گوشت۔اور دیسی مرغ سے کھانے کا انتظام سرپرست اعلی ڈاکٹر الطاف افضل کی طرف سے کیا گیا تھا کھانا کھانے کے بعد گنتی شروع ہوی گنتی کے بعد چئیرمین الیکشن کمیشن نے عابد شہزاد نمبردار کی فتح کا اعلان کیا عابد شہزاد نمبردار 10ووٹ لیکر کامیاب قرار پاے جبکہ انکے مدمقابل اطہر بشیر باجوہ نے ٹف ٹائم دیتے ہوے 9ووٹ حاصل کیے اس طرح ایک ووٹ کی برتری سے عابد شہزاد نمبردار فاتح قرار پاے ابھی جشن کا سماں جاری تھا

کہ پریس کلب کے چئیرمین نے دوبارہ گنتی کا مطالبہ کردیا اک دفعہ پھر خاموشی چھا گئ۔دوبارہ گنتی کی گئ تو عابد شہزاد نمبردار کی دوبارہ کونٹنگ کے بعد بھی ایک ووٹ کی برتری برقرار رہی چئیرمین مجلس عاملہ یاسرآکاش چوہدری۔جنرل سیکرٹری عرفان قیصر ۔وائس چئئیرمین محمد الیاس حیدر۔وائس چیئرمی مجلس عاملہ شعبان۔سینئرنائب صدرعمرشاکر۔اورنائب صدر صدام حسین بلامقابلہ منتخب ہوئے تحصیل فورٹ عباس میں اس الیکشن میں دوستوں نے مختلف ذرائع استمال کیے مگر فاتح عابد شہزاد نمبردار کا مقدر بنی۔عابد شہزاد نمبردار نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔اب بہت جلد تقریب حلف وفادری تقریب کا اہتمام کیا جاے گا اور اختیارات نئ منتخب ہونے والے صدر کے حوالے کیے جائینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں