ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ٹائون کمیٹی عبدالحکیم کی جانب سے چیف آفیسر محمد حسین بنگش کی قیادت میں انسداد تجاوزات آپریشن کرکے عرصہ دراز سے قائم عارضی اور پختہ تجاوزات کا خاتمہ
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ٹائون کمیٹی عبدالحکیم کی جانب سے چیف آفیسر محمد حسین بنگش کی قیادت میں انسداد تجاوزات آپریشن کرکے عرصہ دراز سے قائم عارضی اور پختہ تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا- چیف آفیسر محمد حسین بنگش کی
قیادت میں ہونے والے اس آپریشن ٹائون کمیٹی کے عملہ نے بھاری مشینری کے ہمراہ حصہ لیا- کارروائی کے دوران تجاوزات کا باعث بننے والا سامان سرکاری تحویل میں لے لیا گیا-ڈپٹی کمشنر نے چیف آفیسر کو عبدالحکیم میں صفائی کے حوالہ سے شہریوں کی شکایات کا بھی فوری ازالہ کرنے کی ہدایت کی ہے