Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلع مہمند ۔ قبائلی علاقوں میں امن کی بحالی کے بعد زندگی کی رونقیں لوٹ آئی ۔ کھیلوں کے میدان بھی سج گئے

ضلع مہمند ۔ قبائلی علاقوں میں امن کی بحالی کے بعد زندگی کی رونقیں لوٹ آئی ۔ کھیلوں کے میدان بھی سج گئے

ضلع مہمند ۔ قبائلی علاقوں میں امن کی بحالی کے بعد زندگی کی رونقیں لوٹ آئی ۔ کھیلوں کے میدان بھی سج گئے

ضلع مہمند ۔ قبائلی علاقوں میں امن کی بحالی کے بعد زندگی کی رونقیں لوٹ آئی ۔ کھیلوں کے میدان بھی سج گئے

مہمند (افضل صافی)ضلع مہمند ۔ قبائلی علاقوں میں امن کی بحالی کے بعد زندگی کی رونقیں لوٹ آئی ۔ کھیلوں کے میدان بھی سج گئے ۔ الحامد منرلز کے تعاون سے ضلعی سطح پرکیپٹن روح اللہ شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ۔ ایک ماہ سے جاری ٹورنامنٹ کا فائنل میل کرکٹ کلب نے اپنے نام کرلیا ۔

ایک عشرے تک دہشت گردی اور بدامنی کا شکارضلع مہمند میں قیام امن کے بعد زندگی کی رونقیں دوبارہ بحال ہوگئے ہیں ۔ ایک عرصے سے ویران کھیلوں کے میدان دوبارہ اباد ہونے لگے ۔ یہاں کے نوجوانوں کی شوق کو مدنظر رکھتے ہوئے مقامی ارگنائزرمنظور خان نے الحامد منرلز کے تعاون سے شگئی سٹیڈیم میں کیپٹن روح اللہ شہید ہارڈبال کرکٹ ٹونامنٹ کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھر سے چالیس ٹیموں نے حصہ لیا ۔

ٹورنامنٹ کے تمام اخراجات کا ذمہ الحامد منرلز کے مینجنگ ڈائریکٹر میراویس خان نے اٹھایا ۔ فائنل میچ کے موقع پرمیراویس خان کے علاوہ کیپٹن روح اللہ شہید کے بھائی کاشف مہمنداور پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر اور کے پی بلائنڈ ٹیم کے کیپٹن محسن خان اور قومی مشران سمیت مہمندکرکٹ ایسوسی ایشن کے صدرشبیر عالم،باجوڑکرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اسماعیل خان اور خیبر کرکٹ اکیڈمیز کے نمائندوں کے ساتھ شائقین کی کثیر تعدادبھی موجود تھی ۔ اس ٹورنامنٹ کے سپانسر کی جانب سے تمام ٹیموں میں کٹس بیگ،پریکٹس نٹس اور تمام کھلاڑیوں کو

وردیاں اور شوز فراہم کیے ۔ اسکے علاوہ ہر میچ میں کیش انعامات اورتمام تر سہولیات مہیا کی گئی ۔ فائنل میچ کے ونر ٹیم کو50 ہزار روپے اور رنراپ ٹیم کو 25 ہزار روپے انعام دیا گیا;46;اس موقع پر تمام لوگوں نے اویس خان کے کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت کے جذبے کی شاندار الفاظ میں تعریف کی ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے والی اور رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں کو کیش رقم کے ساتھ ساتھ کٹس بیگ اور ٹرافیاں بھی دی گئی ۔ اس موقع پر کیپٹن روح اللہ شہید کے بھائی نے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا ۔ اور اس قسم کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا ۔

ٹورنامنٹ کے سپانسر میراویس خان کا کہنا تھا کہ جہاں پر کھیل کے میدان آباد رہتے ہیں ۔ وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند میں اس قسم کی صحت بخش اور مثبت سرگرمیوں کیلئے وہ ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے ۔ میر اویس خان نے علاقے میں گراونڈ اور اکیڈمی بنانے کا بھی وعدہ کیا ۔ شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ پر علاقے کے لوگوں نے میر اویس خان کا شکریہ ادا کیا اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ علاقے کے عام لوگوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی اور بہترین انتظامات کو سراہا ۔

Exit mobile version