محمد رفیق میمن انٹر نیشنل چیمبرز کنونشن 2021 میں براعظم افریقہ کی نمائندگی کریں گے 109

محمد رفیق میمن انٹر نیشنل چیمبرز کنونشن 2021 میں براعظم افریقہ کی نمائندگی کریں گے

محمد رفیق میمن انٹر نیشنل چیمبرز کنونشن 2021 میں براعظم افریقہ کی نمائندگی کریں گے

جوہانسبرگ(نمائندہ خصوصی)پاکستان سدرن افریقہ ٹریڈ فیڈریشن کے چیئرمین محمد رفیق میمن اسلام آباد میں راولپنڈی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام منعقد ہونے والے انٹرنیشنل چیمبرز کنوینشن 2021 میں براعظم افریقہ کی نمائندگی کریں گے،29 جنوری 2021 کو کنونشن کے موقع پر ایک ورچوئل زوم میٹنگ بھی رکھی گئی ہے جس میں دنیا بھر سے مختلف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندے ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے اپنے ادارے کا تعارف اور بین الاقوامی ٹریڈ، تجارتی مواقع اور امکانات کے حوالے سے اپنے تجربات اور مشاہدات پیش کریں گے، اس موقع پر مفاہمتی یاداشت (mou) پر بھی دستخط ہونگے،

انٹرنیشنل چیمبرز کنونشن میں دنیا کے مختلف ممالک سے جو بزنس چیمبرز شرکت کر رہے ہیں ان میں ڈھاکہ چیمبر، تنزانیہ چیمبر، جدہ چیمبر،کینیا چیمبر، مینارہ چیمبر، قاہرہ چیمبر، رومانیہ چیمبر، عمان چیمبر، یو کے- پاکستان چیمبرز اور برمنگھم چیمبر شامل ہیں جبکہ کنونشن میں پاکستان سدرن افریقہ ٹریڈ فیڈریشن کو خصوصی دعوت دی گئی ہے جسکی طرف سے بانی چیئرمین محمد رفیق میمن کنونشن میں پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ سدرن افریقن ٹریڈ کی موجودہ صورت حال اور مستقبل کے امکانات کے متعلق تفصیلی پریزینٹیشن دیں گے، کنوینشن کے اختتامی سیشن سے وزیراعظم پاکستان عمران خان خطاب کریں گے،

پاکستان سدرن افریقہ ٹریڈ فیڈریشن پورے افریقہ اور دیگر ممالک میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرتی ہے اور اسے افریقی ٹریڈ اور بزنس کے حوالے سے صف اول ٹریڈ آرگنائزیشن مانا جاتا ہے جس کے تحت جنوبی افریقہ میں انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ سمینار 2018 منعقد کرایا جا چکا ہے، پی ایس اے ٹی ایف سدرن افریقہ سے ٹریڈ کے لیے جنوبی افریقہ کو گیٹ وے کے طور پر پیش کرتی ہے اور اس مقصد کے تحت اس نے یہاں ایک ٹریڈ اینڈ انویسٹمینٹ سنٹر قائم کیا ہے جس میں دنیا بھر کے ٹریڈرز اور انویسٹرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے،

کچھ ہی عرصہ قبل پاکستان سدرن افریقہ ٹریڈ فیڈرییشن نے راولپنڈی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے ساتھ ایک زوم میٹنگ کی تھی جس میں پاکستان ٹریڈ چیمبرز کو افریقہ میں ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش کی گئی اور انہیں بہترین اور سازگار ماحول میں اپنے کاروبار کو بڑھانے اور باہمی تجارت کے حجم میں اضافے کی تجاویز دی گئی تھیں، پاکستان سدرن افریقہ ٹریڈ فیڈریشن پاکستان کے دیگر شہروں کے ٹریڈ چیمبرز اور اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے اور عنقریب دوسری انٹرنیشنل ٹریڈ اور انویسٹمنٹ سیمینار کے انعقاد اور ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ سنٹر کے افتتاح کا ارادہ رکھتی ہے جس کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اور مناسب موقع پر ان سرگرمیوں کا آغاز کر دیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں