ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ضلع میں سرکاری رقبہ جات ناجائز قابضین سے واگزار کرانے کا آپریشن تیز
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ضلع میں سرکاری رقبہ جات ناجائز قابضین سے واگزار کرانے کا آپریشن تیز کر دیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر خانیوال بختیار اسماعیل نے نظام آباد کے علاقہ میں گلزار ابراہیم کے سامنے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی افتخار احمد بنگش اور محکمہ ما ل کے عملہ کے ہمراہ ایک بڑی کارروائی کرکے چھ کنال سرکاری رقبہ ناجائز قابضین سے واگزار کروا کر اس پر قائم کی گئی تعمیرات مسمار کر دیں واگزار کرائے گئے رقبہ کی مالیت 60 لاکھ روپے ہے رقبہ بحق سرکار ضبط کر لیا گیا ہے جبکہ ناجائز قابضین کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے.