ضلع مہمند ،آل ایمپلائز گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ
مہمند (افضل صافی)ضلع مہمند ،آل ایمپلائز گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ. حکومت مہنگائی کی تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کرے. وزراء کی تنخواہوں میں 200فیصد اضافہ ممکن ہے. جبکہ غریب سرکاری ملازمین کے لئے 10 فیصد اضافہ مشکل ہے. حکومت ملازم کش پالیسیاں ترک کر دے. 25 سالہ سروس پر سالانہ انکریمنٹ کی بندش ، پنشن خاتمہ اور سرکاری ملازمین کے خلاف نت نئے قوانین آزمانا قابل قبول نہیں.10 فروری پر ضلع مہمند سے کثیر تعداد میں سرکاری ملازمین اسلام آباد دھرنے میں شرکت کریں گے. دھرنا کے روز حکومت رکاوٹیں کھڑی کرنے کے کوشش نہ کریں. ہم ہر حال میں دھرنے میں شرکت کریں گے. اور تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن حاصل کرکے رہیں گے. مرجان علی مہمند ،اسرار علی اور دیگر کا مظاہرین سے خطاب
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز آل ایمپلائز گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوا. مظاہرین نے ہائیر سکینڈری سکول غلنئی سے مہمند پریس کلب تک احتجاجی واک کیا. اور مہمند پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا. مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر مرجان علی مہمند، ایپکا مہمند کے صدر اسرار علی ،ملگری استازان کے صدر مجاہد خان مہمند، جاوید خان ،مولنا حاضر جان جمالی،
ریاض گل اور دیگر نے کہا کہ موجودہ حکومت ایک طرف مدینہ کی ریاست کا دعویٰ کرتی ہے.اور دوسری طرف غریب مزدور اور غریب سرکاری ملازمین کو ہوشربا مہنگائی سے فاقہ کشی پر مجبور کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کی تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے. اور پنشن،انکریمنٹس خاتمہ اور نت نئے ملازم کش پالیسیوں سے احتراز کریں. ہم کسی بھی صورت ایسے ملازم کش پالیسیاں قبول نہیں کریں گے. انہوں نے کہا کہ 10 فروری تک ہر منگل کے روز ضلعی سطح پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے. اور 10 فروری پر اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے. اور اس وقت تک اسلام آباد سے واپس نہیں آئیں گے. جب تک حکومت نوٹیفکیشن جاری نہ کریں. مظاہرے میں اساتذہ،، کلرکس برادری اور درجہ چہارم کے سرکاری ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی..