ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے مسیحی آبادیوں میں صفائی کی ناقص صورتحال کا نوٹس لے لیا
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے مسیحی آبادیوں میں صفائی کی ناقص صورتحال کا نوٹس لے لیا انہوں نے چاروں تحصیلوں کی لوکل گورنمنٹس کو اقلیتی آبادیوں اور قبرستانوں میں صفائی کے حوالہ سے خصوصی اقدامات کے احکامات دے دیئے ۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خانیوال بختیار اسماعیل نے مخدوم پور میں کرسچئن کالونی اور قبرستان کا دورہ کیا
اور وہاں پر صفائی کی صورتحال سمیت قبروں کی حالت میں بہتری اور قبرستان میں صفائی کے لیے ٹاون کمیٹی مخدومپور پہوڑاں کو ضروری ہدایات دیں اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر مسیحی برادری کے افراد سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے –