وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹائیفائیڈ سے بچاؤکے حفاظتی ٹیکے لگانے کی خصوصی مہم کا افتتاح کر دیا
ڈیرہ غازیخان(فخرالزمان لکھیسر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹائیفائیڈ سے بچاؤکے حفاظتی ٹیکے لگانے کی خصوصی مہم کا افتتاح کر دیاڈاکٹر یاسمین راشد اور مشیر صحت حنیف پتافی وزیر اعلی کے ہمراہ تھے وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا ︎ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی خصوصی مہم کا آغاز یکم فروری سے ہوگا ︎15فروری تک جاری رہنے والی مہم میں پہلے مرحلے میں 12اضلاع کے 9ماہ سے 15برس تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے
︎دوسرے مرحلے میں 34 اضلاع میں مہم کا آغاز کیا جائے گا انہوں نے بتایا ︎ٹائیفائیڈ کانجوگیٹ ویکسین ہمارے بچوں کو مہلک بیماری سے تحفظ فراہم کرے گی جبکہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نےکہا میں میڈیا، عالمی ادارہ صحت، یونیسف کے نمائندگان، ڈاکٹرز اور تمام پارٹنرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور اس کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ︎پنجاب میں یونیسف،عالمی ادارہ صحت،بل اینڈ ملنڈا گیٹ فاؤنڈیشن اورمحکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے اشتراک سے ٹائیفائیڈ کانجو گیٹ ویکسینیشن مہم شروع کی جارہی ہے ︎پہلے مرحلے میں پنجاب کے 12 اضلاع اور دوسرے مرحلے میں دیگر 24 اضلاع میں 9 ماہ سے 15 سال تک کے ایک کروڑ 93 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن کی جائے گی۔
▪︎اس ویکسینیشن مہم کے بعد ٹائیفائیڈ کانجو گیٹ ویکسین حفاظتی ٹیکوں کے شیڈول میں ہی شامل کردی جائے گی انہوں نے کہا پاکستان ٹائیفائیڈ کانجو گیٹ ویکسین کو حفاظتی ٹیکوں میں شامل کرنے والاپہلا ملک ہوگا۔