تھانہ تلمبہ پولیس کی کارروائی منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ،ایف ائی آر درج 188

تھانہ تلمبہ پولیس کی کارروائی منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ،ایف ائی آر درج

تھانہ تلمبہ پولیس کی کارروائی منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ،ایف ائی آر درج

خانیوال (سعید احمد بھٹی) تھانہ تلمبہ پولیس کی کارروائی منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ،ایف ائی آر درج۔ تفصیلات کے مطابق تلمبہ پولیس کی کارروائی منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ایف آئی آرز درج ایس ایچ او تھانہ تلمبہ چوہدری عنصر علی جٹ کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ منشیات فروش اظہر عرف شوکت علی ولد شکور مصلی سکنہ محلہ مستریاں والا تلمبہ چرس برائے فروختگی کے لئے اڈہ 2 پر موجود ہے۔پولیس پارٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو 220 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس کے ساتھ گرفتار کر لیا ملزم شوکت علی مصلی بہت عرصے سے منشیات بیچنے کا کام کرتا تھا۔

پولیس کو اسی دوران اطلاع ملی کہ محمد آصف ولد نواز قوم جٹ سکنہ 20/8آر منشیات فروخت کرنے کے لیے موجود ہے گشت پر مامور پولیس پارٹی کو فوری کارروائی کرنے کا کہا گیا پولیس پارٹی کو دیکھ کر ملزم بھاگنے لگا جسے گھیرا ڈال کر گرفتار کر لیا گیا جامہ تلاشی لینے پر مومی شاپر میں لپثی 250 گرام چرس برآمد ہوئی۔ملزم کو منشیات کے ساتھ تھانہ لایا گیا دونوں ملزمان پر مقدمات درج کیے گئے۔ ایس ایچ او تھانہ تلمبہ چوہدری عنصر علی جٹ نے موقف میں بتایا کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں