ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے ضلع خانیوال کے مختلف تھانہ جات کا دورہ 123

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے ضلع خانیوال کے مختلف تھانہ جات کا دورہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے ضلع خانیوال کے مختلف تھانہ جات کا دورہ

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے ضلع خانیوال کے مختلف تھانہ جات کا دورہ کیاجہاں انہوں نے تھانہ جات کی حالت زار‘ بلڈنگ‘ حوالات‘ جرائم کی صورتحال‘ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری‘ تفتیشی ریکارڈ اورفرنٹ ڈیسک سمیت مختلف امورکا جائزہ لیا‘ تھانہ جات کے ریکارڈ کی تکمیل کو یقینی بنانے‘ زیرتفتیش مقدمات کو جلدازجلدمیرٹ پر یکسوکرکے مجاز عدالتوں کو بھجوانے‘ تھانہ جات کی حدود میں منشیات فروشوں‘ناجائز اسلحہ مافیا‘سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں اور دیگر معاشرتی برائیوں میں ملوث عناصر کی سرکربی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاکرجرائم پر موثر کنٹرول کرنے کے احکامات جاری کیے۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او محمدعلی وسیم نے گذشتہ روز تھانہ کہنہ خانیوال‘

تھانہ چھب کلاں اورتھانہ کچاکھوہ کے سرپرائز وزٹ کیے۔انہو ں نے تھانہ جات کی بلڈنگز‘صفائی ستھرائی‘حوالات اورفرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے آن لائن ریکارڈ اورتھانہ جات کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیااورعدم تکمیل ریکارڈ پر ایس ایچ اوز اورمحرران کو شوکازنوٹسزجاری کرتے ہوئے دو دن کے اندرریکارڈ کی تکمیل کرنے کے احکامات جاری کیے۔دوران وزٹ ڈی پی اونے حوالات میں بند قیدیوں کو چیک کیااورپولیس افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ پولیس حراست میں کسی قسم کا تشدداور غیر قانونی پولیس حراست کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ زیرتفتیش مقدمات جلدازجلدمیرٹ پر یکسو کر کے چالان مجازعدالتوں میں بھجوائے جائیں تمام پینڈنگ مقدمات کو حقائق کی روشنی میں جلد از جلد یکسوکیاجائے‘تھانہ جات میں آنیوالے سائلین کی مددکرنا پولیس افسران کی ڈیوٹی اورفرض ہے‘ سائلین سے عزت واحترام سے پیش آئیں اور شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے‘تھانہ جات میں مدعیان و متاثرین کی حقیقی معنوں میں داد رسی کی جائے۔ایس ایچ اوز اپنے اپنے تھانہ کی حدود میں منشیات فروشوں ودیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خاتمہ کے لیے موثر حکمت عملی کے تحت کاروائیوں کو مزید تیز کردیں

اس ضمن میں کوئی کوتاہی اور عذر قابل قبول نہیں ہوگا۔انہو ں نے تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ بھی ملاقات کیں اور متعلقہ افسران کو ان کی درخواست اور شکایات پر فوری عملدرآمد اور میرٹ پر یکسوئی کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہاکہ تمام افسران خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہو کر اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نیک نیتی سے سرانجام دے کرپولیس امیج کو بہتر بنانے میں مثبت کرداراداکریں غفلت‘لاپرواہی‘ڈسپلن کی خلاف ورزی او رکرپشن کسی بھی صورت برداشت نہیں کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں