چاہ بھورے والا کے رہائشی مشتاق احمد کابچہ جسکی عمر 14ماہ ہے پیدائش کے دن سے دل کے عارضہ میں مبتلا ،والد کی مالی امداد یا پھر خود علاج کروانے کی اپیل
ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے)چاہ بھورے والا کے رہائشی مشتاق احمد کابچہ جسکی عمر 14ماہ ہے ۔پیدائش کے دن سے دل کے عارضہ میں مبتلا ہے اور آکسیجن پر ہے ۔ڈاکٹرز نے آپریشن تجویز کیا ہے جسکا خرچہ 5لاکھ روپے ہے بچے کا والد ایک غریب شخص ہے جو گھر والوں کا پیٹ پالنے کے لیے مرغیاں سپلائی کرنے والی گاڑی کے ساتھ مزدوری کرتا ہے۔والدین نے اپنے بچے کے علاج کیلئے اپنی تمام جمع پونجی خرچ کر ڈالی اب انکے
پاس مزید علاج کیلئے کچھ نہیں رہا، اس بارے میں بچے کے والد نے کہا کہ مخیر حضرات میری مدد کریں تاکہ میں اپنے بچے کا آپریشن کرسکوں، انہوں نے کہا کہ مخیرحضرات بچے کی بیماری اور گھر کے حالات کا باقاعدہ تصدیق بھی کر سکتے ہیں، بچے کے والدین نے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت ،میجر جنرل فرنٹیر کور سائوتھ، کمشنر ڈیرہ ڈویژن، اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ سمیت مخیر حضرات سے مالی امداد یا پھر خود علاج کروانے کی اپیل کی ہے مدد کرنیوالے ان نمبروں پر 0346-7990951 اور 03310360951رابطہ کر سکتے ہیں