Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالہی کے دوبارہ انتخاب سے پارٹی مضبوط ہوگی، رحمت اللہ خان

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے) مسلم لیگ(ق) کے ضلعی صدر رحمت اللہ خان نے پارٹی کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین کو دوبارہ مرکزی صدر اور چودھری پرویز الہی کو دوبارہ پنجاب کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری برادران کا دوبارہ انتخاب نہ صرف پارٹی کیلئے نیک شگون ہوگا بلکہ پاکستان کی سیاست کے لیے بھی سود مند ثابت ہوگا، انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران کی پارٹی اور پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات ہیں پارٹی عہدیداروں کا ان کی قیادت پر مسلسل اعتماد اس بات کا عکاس ہے کہ چودھری برادران کی سیاست پاکستان کی معیشت، دفاع اور ترقی پر مرکوز ہے اسی لئے پارٹی عہدیدار انہیں بار بار منتخب کرتے ہیں، ضلعی صدر رحمت اللہ خان نے چوہدری شجاعت حسین

اور چودھری پرویز الہی کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ مرکزی جنرل سیکریٹری طارق بشیر چیمہ اور پنجاب کے جنرل سیکریٹری کامل علی آغا کو بھی مبارک باد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ مرکزی صدر سمیت پارٹی کے تمام لیڈر اور منتخب نمائندے مسلم لیگ(ق) کو مضبوط اور فعال بنانے کے لئے ورکروں کو ساتھ لیکر چلیں گے، انہوں نے پارٹی راہنماوں نواب یوسف خان ہوتی، مونس الہی، حسین الہی، شافع حسین سیدافضال نقوی، محبوب اللہ جان، سید حامدشاہ، وجہہ الزمان خان، ارباب میرافضل خان، صفدرخان باغی اور دیکر مرکزی و صوبائی قائدین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا

Exit mobile version