پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ٹریفک پلان جاری کر دیا 112

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ٹریفک پلان جاری کر دیا

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ٹریفک پلان جاری کر دیا

راولپنڈی: (راجہ فرقان احمد) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ڈبل روڈ کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں پاکستان اور ساوتھ افریقہ کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ کرکٹ میچ کے دوران شہریوں کو بہترین ٹریفک انتطامات فراہم کرنے کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ڈبل روڈکرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس اور ٹیسٹ میچ کے دوران سکیورٹی کے پیش نظر ڈبل روڈ کو دونوں اطراف سے تا اختتام میچ ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند رکھنے پر شہریوں کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریفک کے متبادل روٹ فراہم کر دیے ہیں۔ اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو ڈبل روڈ سے IJP روڈ پر موڑا جائے گا

جبکہ فیض آباد آنے والی ٹریفک کو مری روڈ کی طرف بھیجا جائے گا۔ شہر میں ٹریفک کی روانی کو اچھے طریقے سے برقرار رکھنے فول پروف سکیورٹی اور ٹریفک پلان پر عملد ر آمد کروانے کے لیے ٹریفک پولیس کے 303اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جن میں 01ایس ایس پی 07، ڈی ایس پیز، 15انسپکٹر، 215ٹریفک وارڈنزاور 65ٹریفک اسسٹنٹس شامل ہیں۔ اس موقع پرسینئر ٹریفک آفیسر راولپنڈی سید عابد عباس شاہ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے پیش نظرمشکوک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور کالے شیشے،

بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں، موٹر سائیکلو ں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک لاءانفورسمنٹ کے ساتھ شہریوں کو ہر طرح کی ٹریفک سہولیات فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ تمام ٹریفک اہلکار دوران ڈیوٹی شہریوں کے ساتھ اچھے رویے سے پیش آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں