ٹھٹھہ: مدرسہ مدینةالعم ساکرو میں عظمت قرآن کانفرنس اپنے بچوں کو قرآن کی تعلیم سے روشناس کرائیں۔ شیخ الحدیث مولانا صالح الحداد 159

ٹھٹھہ: مدرسہ مدینةالعم ساکرو میں عظمت قرآن کانفرنس اپنے بچوں کو قرآن کی تعلیم سے روشناس کرائیں۔ شیخ الحدیث مولانا صالح الحداد

ٹھٹھہ: مدرسہ مدینةالعم ساکرو میں عظمت قرآن کانفرنس اپنے بچوں کو قرآن کی تعلیم سے روشناس کرائیں۔ شیخ الحدیث مولانا صالح الحداد

ٹھٹھہ:( امین فاروقی بیورو چیف)مدرسہ مدینتہ العلوم لیٹ ساکرو میں سالانہ تقریب عظمت قرآن کانفرنس منعقد ہوئ جسے جمعیت علماء اسلام کے علماء جنمیں شیخ الحدیث مولنا صالح الحداد، مولانا سید حفظ الرحمان، مولانا عبدالباسط حنفی، مولانا صبغت اللہ جوگی، مولانا خان محمد پہٹان، مولنا عبدالوھاب بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم درس انقلاب و باوفا کتاب الہی ہے جسے اس دور میں نافذ کرنا وقت کی ضرورت ہے

آج مسلم امہ میں زوال کی وجہ قرآن کریم سے دوری ہے جب تک مسلم امہ قرآن کریم کی تعلیمات پر نہی آتے حکومتوں کو قرآن سے جوڑا نہی جاتا اس وقت ناکامی ہمارا مقدر رہے گی جمعیت علماء اسلام قرآن کریم کے دستور کو نافذالعمل کرنے کے لئے کوشاں ہے اور یہی اسکی منزل ہے

کہ پاکستان کو غیر ملکی ایجنٹوں سے نجات دلاکر اس ملک کا نظام قرآن سے جوڑیں گے 9 فروری کو حیدرآباد میں پی ڈی ایم اپنی منزل کی طرف جاری تحریک نجات کارواں کا ایک بڑا ملین مارچ ہوگا جسمیں شرکت ہر محب وطن مسلم پر ضروری ہے عظمت قرآن کانفرنس میں تین حفاظ اور گیارہ ناظرہ قرآن کی تکمیل کرنے والے طلباء کی دستار بندی کی گئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں