کسی کو امن کی فضا خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ، ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی 117

کسی کو امن کی فضا خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ، ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی

کسی کو امن کی فضا خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ، ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی دلچسپی اور کوششوں کے نتیجہ میں ضلع میں بھائی چارے اور امن کی فضا برقرار رکھنے کے لئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے مفتی حامد الحسن کی سربراہی میں تمام مکاتب فکر کے علماء پر مشتمل ضلعی مذہبی مصالحتی کمیٹی قائم کردی گئی ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا- اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد اختر منڈھیرا،محمد اکرام ملک، ڈی ایس پی ملک اعجاز نے بھی شرکت کی- ضلعی مذہبی مصالحتی کمیٹی کسی بھی مذہبی منافرت کے واقعہ کی چھان بین کریگی

اور چھان بین کے بعد واقعہ کی رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو دیگی کمیٹی کی سفارشات پر شرپسند عباصر کے خلاف ایکشن لیا جاسکے گا- اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے کسی کو امن کی فضا خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے قیام امن کے لئے ممبران امن کمیٹی کے کردار کو سراہا-اجلاس میں امن کے حوالہ سے ممبران امن کمیٹی کی تجاویز پر لائحہ عمل بھی تیار کیا گیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں