سانحہ زیارت ماربل پہاڑ میں شہید ہونے والے تحصیل پنڈیالئ عقرب ڈاگ کے تین شہداء،کے لواحقین کو ابھی تک حکومتی امدادی رقم نہیں ملی
مہمند(افضل صافی)ضلع مہمند:سانحہ زیارت ماربل پہاڑ میں شہید ہونے والے تحصیل پنڈیالئ عقرب ڈاگ کے تین شہداء ظفر,عطاءاللہ ولد مومن اوررشید خان کے لواحقین کو ابھی تک حکومتی امدادی رقم نہیں ملی۔ حادثےکےروزفوٹو سیشن کے بعد منتخب نمائندوں یا منرل ڈیپارٹمنٹ میں سے کسی نے بھی انکا حال پوچھنے کی زحمت گوارانہیں کی۔ شہید ہونے والوں کے پسماندگان انتہائ مشکلات اور کسمپرسی کا شکار ہیں۔۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا و دیگر متعلقہ محکمے اور انتظامیہ سے التماس ہے۔ کہ خدارا ان یتیموں کے حال پر رحم کیا جائے۔ فوری طور پر امدادی رقم جاری کریں۔ لواحقین ۔