مسلم کانفرنس نے کشمیر کی آزادی ،عزت وقار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، سردار صغیر چغتائی 192

مسلم کانفرنس نے کشمیر کی آزادی ،عزت وقار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، سردار صغیر چغتائی

مسلم کانفرنس نے کشمیر کی آزادی ،عزت وقار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، سردار صغیر چغتائی

پلندری (بیورورپورٹ ) ممبر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی رہنما آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار صغیر چغتائی نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس نے کشمیر کی آزادی ،عزت وقار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیاہمیشہ کشمیر پر اپنا جاندار اور واضع موقف اپنایا مسئلہ کشمیر ایک زندہ حقیقت ہے کشمیری عوام آزادی کے لئے بے پناہ قربانیاں دیتی چلا آرہی ہے ہندوستان میں ابھرنے والی انتہا پسندی اور مسلمان دشمنی کی لہر ہندوستان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے گی کشمیر ی عوام نے ایک صدی سے پاکستان کا پرچم اٹھا رکھا ہے اب بھی وہ اس پرچم کی خاطر سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں

کشمیری عوام پاکستان کے دفاع اور بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں بھارتی جنگی جنون اور کنٹرول لائن پر بلا اشتعال شہریوں پرفائرنگ سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے دفاع پاکستان کے حصار کو ہم کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیں گے مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیریوں کی امنگوں کا ترجمان ہے اُنھوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں آنے والے انتخابات میں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ایک قوت کے طور پر سامنے آئے گی

اور مسلم کانفرنس کا ان انتخابات میں اہم کردار ہو گا ریاست کی وحدت کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کریں گے مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی رہنمائی میں ناقابل تسخیر قوت بن کر اُبھرے گی ۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ مسلم کانفرنس ریاست کی نمائندہ جماعت اورریاستی تشخص کی ضامن ہے آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس عوام میں بھرپور پذیرائی حاصل کر رہی ، مسلم کانفرنس کشمیریوں کی نمائدہ جماعت ہے اور ریاستی جماعت کشمیری قوم کی بھرپور حق نمائدگی ادا کر رہی ہے کارکنان مسلم کانفرنس اپنی صفحوں میں اتحاد رکھیں۔ اُنھوں نے کہا کہ آزادکشمیر الیکشن میں مہاجرین 1990کو اپنے حق نمائندگی کا بھرپور حق دیا جائے مہاجرین کو ووٹ دینے کا حق کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے

ممبر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار صغیر چغتائی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نریندرا مودی کے اقدامات نے انسانیت کے لئے جو خطرات پیدا کیے ہیں اب وہ پوری طرح دُنیا کے سامنے آرہے ہیں بھارت نے ظلم و بربریت کی تمام حدود کو پار کر لیا ہے اور کشمیر کے نہتے اور بے گناہ انسانوں کو اپنے حق مانگنے کی پاداش میں زندہ رہنے کے حق سے بھی محروم کیا جا رہا ہے اب وقت آ گیا ہے کہ بھارت کے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام کو اُن کا جائزہ اور انصاف پر مبنی حق دیں اُنھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے دنیا کے بااثر ممالک اور خود اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھارت کے جابرانہ اور ظالمانہ اقدامات کے خلاف کوئی نوٹس نہیں لیا جس کے نتیجے میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک خوفناک انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔ جبر وتشدد سے ہندوستان کبھی بھی کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتامودی کی ہٹلر پالیسی اور ہندوستان کی تحریک ہندوستان کو تقسیم کریگی کشمیریوں کی آزادی کی منزل قریب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں