شاہ غلام قادر کی ملاقات، کارکن تیار ی کریں کشمیر میں جلد الیکشن مہم شروع کرینگے،مریم نواز
لاہور( بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے سپیکر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے رائیونڈ میں ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات اور پی ڈی ایم کے جلسے پر بات چیت کی گئی، شاہ غلام قادر نے مظفرآباد میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریوں سے مریم نواز کو آگاہ کیا، مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے میرا خون کا رشتہ ہے،کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے دل خون کے آنسو روتا ہے،
آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھر پور مہم چلائی جائے گی، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں پھر سے حکومت بنائے گی، کارکن تیاری کریں جلد آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے، اس موقع پر سپیکر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے کشمیر میں جلسے مثبت پیغام جائے گا، پی ڈی ایم قیادے کا مظفرآباد میں بھرپور استقبال کریں گے، شاہ غلام قادر نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر متحد و منظم ہے۔