سیاسی جماعتوں کا احترام کرتا ہوں کسی پر کیچڑ اچھالنا میری تربیت نہیں،عامرالطاف
ہجیرہ (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی سردار عامر الطاف نے کہا ہے کہ بلعموم حلقہ 2اور بلخصو ص سیراڑی کی عوام نے2016اور2018کے الیکشن میں ن لیگ کو مینڈیٹ دیا۔مسلم لیگ ن نے بھی حلقہ 2کی عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ،عوام سے کیئے وعدے پورے کیئے۔تمام سیاسی جماعتوں کا احترام کرتا ہوں کسی پر کیچڑ اچھالنا ہماری تربیت کا حصہ نہیں ۔مسلم لیگ ن کی حکومت کا مشکور ہوں کہ انہوں نے حلقہ 2میں11تعلیمی ادارے اپ گریڈ کیے اور 33کلومیٹر سڑکیں دی۔2016میں جو سیراڑی ہمیں ملی تھی عوام 2021میں موازنہ کریں ۔
ہم نے سیراڑی کی تقدیر بدل دی۔آج سیراڑی سے الیکشن 2021کی الیکشن مہم کا اعلان کرتا ہوں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام بھمبروٹ سیراڑی کے مقام پر گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کو ہائی سکول دینے پر اظہار تشکر جلسہ سے بخثیت مہمان خصو صی خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ کی صدارت سابق جج و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سردار انور ایڈووکیٹ نے کی۔جلسہ سے ایڈمنسٹر ضلع کونسل پونچھ سردار محمد حفیظ خان ،سردار انور ایڈووکیٹ ،ملک شکیل اعوان ایڈووکیٹ ،راجہ خادم حسین ،قار ی محمد حنیف ،سردار انجم اعظم ،سردار کبیر
،سردار منور ایڈووکیٹ ،قاری محبوب ،سردار سیرت علی حسرت،سردار ایاز ،راجہ شیر محمد ،عامر عزیز ،بلبل کشمیر قاری عبدالحفیظ ،مرزا
خورشید بیگ ،راجہ رفیق،صوبیدار نیاز ،نعیم اعجاز،محمد قدیر ،چوہدری رفیق ،سائیں سلیم ،محمد اقبال ،محمد سرفراز ،حاجی اشرف ،صوبیدار جمشید ،سردار رزاق ،صوبیدار وکیل ،سردار اشرف ،ماسٹر ارشاد ،ڈاکٹر صادق،مولانا عبدلواحد ،ماسٹر عبدالقیوم ،محمد سرفراز ،گلزرین ،راجہ رحیل ،سردار رئوف ،مصطفی حمیدو دیگر نے خطاب کیا۔قبل ازیں ڈپٹی سپیکر سردار عامر الطاف کو ہجیرہ سے گاڑیوں کے ایک قافلے کی شکل میں جلسہ گاہ تک پہنچایا گیا
۔جہاں پر موجود سینکڑوں لیگی کارکنوں اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھمبروٹ سیراڑی کے سٹاف اور طالبات نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ڈپٹی سپیکر عامر الطاف پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور ان کے گلے میں ہار ڈالے گئے۔فضا عامر الطاف زندہ باد ،سردار حفیظ زندہ باد ،ن لیگ زند ہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ۔دوران جلسہ مہمان خصو صی و دیگر لیگی رہنماء کھجور ،کشمش ،کھوپرہ اور ٹافیاں کھاتے رہے ۔جلسہ گاہ میں ن لیگ اور یوتھ ونگ کے کارکنان کا جذبہ قابل دید تھا۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل پونچھ سردار