آپ چاہے جتنی بھی موٹرویز بنالیں جب تک قوم نہیں بنائینگے ملک میں بہتری نہیں آ سکتی،جے سالک 109

آپ چاہے جتنی بھی موٹرویز بنالیں جب تک قوم نہیں بنائینگے ملک میں بہتری نہیں آ سکتی،جے سالک

آپ چاہے جتنی بھی موٹرویز بنالیں جب تک قوم نہیں بنائینگے ملک میں بہتری نہیں آ سکتی،جے سالک

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) عالمی اقلیتی اتحاد کے کنوینر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نے کہا ہے کہ ہمیں بحثیت پاکستانی نیشنل ازم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کو پابند کرے کہ وہ اپنے سالانہ گوشوارے جمع کرواتے وقت لسانیت یا ذات پات کی تشہیر کے بجائے قومی تشخص کو فروغ دیں۔ آپ چاہے جتنی بھی موٹرویز بنالیں جب تک قوم نہیں بنائینگے اس وقت تک ملک میں بہتری نہیں آ سکتی۔

قوم کا حقیقی لیڈر قائد اعظم محمد علی جناح جیسا ہوتا ہے جس نے اپنی ساری جائیداد ملک کے نام کر دی تھی۔ تین برس ملک سے باہر رہ کر احساس ہوا ہے کہ اگر ہم اپنا سسٹم ٹھیک کر لیں ملک ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے۔ اتوار کو امریکہ سے وطن واپسی پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے سالک کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کا راز اپنے قومی تشخص کے فروغ میں مضمر ہے آپ بے شک جتنی بھی موٹرویز بنا لیں مگر جب تک ایک قوم نہیں بنیں گے اس وقت تک ملک حقیقی ترقی نہیں کر سکتا۔ تیم برس ملک سے باہر رہ کر اس نتیجے پر پہنچا ہوں

کہ اگر ہم آج بھی اپنے ملک کا سسٹم ٹھیک کر لیں تو یہ ملک ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے اپیل کی کہ وہ زات بات اور لسانیت سے نکل کر نیشنل ازم کے فروغ کیلئے کام کریں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے بھی درخواست کی کہ وہ تمام سیاسی پارٹیوں کو پابند کرے کہ وہ اپنے سالانہ گوشوارے جمع کرواتے وقت ذات پات کے بجائے قومی تشخص کو اولیت دیں کیونکہ ذات پات سے تفریق پیدا ہوتی ہے جو ملک کی ترقی کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔ قوم کا حقیقی لیڈر قائد اعظم محمد علی جناح جیسا ہوتا ہے جس نے اپنی ساری جائیداد ملک کے نام کر دی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے امریکن پلٹ لوگ تو دیکھے ہونگے آج امریکن پلٹ پرچم بھی دیکھ لیں۔ میں نے آزادی صحافت، جمہوریت، انسانی حقوق سمیت بچوں کے حقوق کی جنگیں لڑی ہیں۔ میرا کام ملک و قوم کی بہتری کیلئے تضاویز دینا ہے اس پر عمدرآمد ارباب اختیار کا کام ہے۔ میں نے چار بار قومی اسمبلی کے انتخاب میں حصہ لیا اور اس مین کامیابی حاصل کی ہے۔ میں نے ہمیشہ کمیونٹی کے ساتھ نیشنل ازم کی بات کی ہے۔ میرا حلقہ پورا پاکستان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں