بلاول ہاؤس کراچی میں خوشیوں کی بہار، سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کی تقریب ہوئی 209

بلاول ہاؤس کراچی میں خوشیوں کی بہار، سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کی تقریب ہوئی

بلاول ہاؤس کراچی میں خوشیوں کی بہار، سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کی تقریب ہوئی

کراچی( امین فاروقی بیورو چیف)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی بہن اور سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی میں استقبالیہ کے دوران مہمانوں کی بار بی کیو، کباب، مٹن، چکن بوٹی اور قورمے سے تواضع کی گئی، مکس سبزی ،تیتر روسٹ اور گاجر کا حلوہ بھی پیش کیا گیا، آصف زرداری نے اپنی پسندیدہ ڈش بھنڈی بھی بنوائی۔

تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں خوشیوں کی بہار، سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کی تقریب ہوئی، دلہے محمود چودھری اور دیگر مہمانوں کا ثقافتی رقص سے استقبال کیاگیا۔پانچ سو سے زائدمہمانوں کی بار بی کیو،کباب، مٹن، چکن بوٹی،قورمہ، پالک گوشت، پلاؤ، بریانی، مکس سبزی اورتیتر روسٹ سے تواضع کی گئی۔ آصف زرداری نے اپنی پسندیدہ ڈش بھنڈی بھی بنوائی۔

میٹھے میں گاجر اور لوکی کا حلوہ، بادامی ملتانی قلفی اور آئس کریم پیش کی گئی۔ شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ دار، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، سینیٹر سسئ پلیجو، ایم این اے شمس النساء میمن، ایم پی اے ہیر سوہو، شہلاء رضاء ایم این اے نفیسہ شاہ، ایم این اے روبینہ خالد، قمرالزمان کائرہ، شازیہ خالد، شرمیلا فاروقی، رحمان ملک، نثار کھوڑو، نداء کھوڑو، ڈاکٹر مہرین بھٹو، سمیت صوبائی وزرا اور پیپلزپارٹی کےسینئر رہنما شریک ہوئے۔جیالے رہنماؤں نے بختاور کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔۔ استقبالیہ کی تقریب کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

سابق وزیر اعظم بےنظیربھٹو اورسابق صدرآصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی رخصتی ہوگئی۔رخصتی کی تقریب کا انعقاد بلاول ہائوس کراچی سے متصل گرائونڈ میں کیا گیا۔بلاول بھٹو اپنی بہن کو لے کر تقریب میں آئے۔دلہن نے گہرے سبز رنگ کا لباس زیب تن کررکھا تھا۔جس پرگولڈن کڑھائی کی گئی تھی۔بختاورنے لباس کے ساتھ میچنگ نیکلس اورفیس ماسک بھی پہن رکھا تھا۔بلاول بھٹو نیلے پینٹ کوٹ میں نظرآئے۔

تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آصفہ بھٹو نے نیلے رنگ کا لباس پہنا جس پر سلور کڑھائی کی گئی تھی۔انہوں نے بھی چہرے پر ماسک پہن رکھا تھا۔بینظر بھٹو کی بہن صنم بھٹو میں تقریب میں نظرآئیں۔تقریب میں شریک مہمانوں نے نوبیاہتا جوڑے کےلیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔بختاور بھٹو اورمحمود چوہدری کےنکاح کی تقریب گزشتہ روز بلاول ہائوس کراچی میں انجام پائی تھی

سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی بڑی بیٹی کا نکاح ٹھٹھہ کے معروف عالم الحاج غلام محمد سوہو سے پڑھایا جو فریال ٹالپور کے مرشد بھی ہیں تاہم بختاور بھٹو کے حق مہر میں 132 تولہ چاندی مقرر کی گئی۔صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1300 روپے جبکہ 10 گرام 1114.54 روپے ہے۔اس حساب سے پاکستانی روپے میں 132 تولہ کی قیمت ایک لاکھ 71 ہزار 600 روپے بنتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں