5 فروری تجدید عہد کا دن، وزیراعظم عمران خان کا کوٹلی آمد پر فقیدالمثال استقبال کریں گے۔ مبشر گردیزی 113

5 فروری تجدید عہد کا دن، وزیراعظم عمران خان کا کوٹلی آمد پر فقیدالمثال استقبال کریں گے۔ مبشر گردیزی

5 فروری تجدید عہد کا دن، وزیراعظم عمران خان کا کوٹلی آمد پر فقیدالمثال استقبال کریں گے۔ مبشر گردیزی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور عزم اور ولولے کیساتھ منایا جائے گا، یوم یکجہتی کے موقع پر اس بار جموں کشمیر کے بھائیوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ وہ جدوجہد میں اکیلے نہیں بلکہ ان کے ساتھ آزادکشمیر اور پاکستان کے بھائی بھی شانہ بشانہ ہیں. وزیراعظم عمران خان کا یوم یکجہتی کے موقع پر کوٹلی میں خطاب اہمیت کا حامل ہے، عمران خان نے کشمیریوں کا سفیر بن کر بھرپور وکالت کی ہے،

5 فروری کو کوٹلی آمد پر فقیدالمثال استقبال کریں گے. مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور کشمیریوں کی آواز بن کر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے پر وزیراعظم پاکستان کے بے حد مشکور ہیں. تحریک انصاف آزادکشمیر میں مضبوط قوت بن چکی ہے، کرپٹ اور مفاد پرست ٹولے کے دن گنے جا چکے ہیں انشاءاللہ جلد عوام حقیقی تبدیلی محسوس کرگی، آزادکشمیر میں مسلم کانفرنس کے بعد جلد انشاءاللہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا بھی صفایا کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں