Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر مولانا اورنگزیب فاروقی نے مقامی ہوٹل کیفے شنواری میں کارکنان سے ملاقات

ٹھٹھہ:( امین فاروقی بیورو چیف)اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر مولانا اورنگزیب فاروقی نے مقامی ہوٹل کیفے شنواری میں کارکنان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہیکہ خلیفہ بلافصل سیدنا ابوبکر صدیقؓ امت کے پہلے صحابیؓ ہیں جنہوں نے مرتدین زکواة سمیت ہر فتنہ کی سرکوبی کی اور رسول اکرمؐ کے شانہ بشانہ رہتے ہوئے مکہ مدینہ اور ہجرت میں رفیق ہمسفر رہکر لازوال قربانیوں کی رہتی دنیا تک بینظیر مثال پیش کی مولانا فاروقی نے کہا

کہ ختم نبوتؐ کے پہلے جانثار اور اس پر مہر مصدق رہنے والی شخصیت سیدنا صدیق اکبرؓ ہیں حکمرانوں کو مسلمانوں کے پہلے خلیفہ ابوبکر صدیقؓ کے دور خلافت سے استفادہ کرنا چاہئے تاکہ تحریک انصاف کی حکومت جو اپنے آپکو مدینہ کی ریاست کہتی ہے میں خلافت صدیق اکبرؐ کی مثالی جھلک نظر آئے اور عوام کو صحیح انصاف مل سکے انکے ہمراہ مولنا عادل عمر، مولنا داود اعوان، مولنا فیاض دیشانی، مفت عبدالرحمان و دیگر موجود تھے

Exit mobile version