ٹھٹھہ: سول سوسائٹی کے تحت کشمیر ڈے پر احتجاج نیشنل ہائ وے تا دھابیجی پریس کلب تک ریلی 139

ٹھٹھہ: سول سوسائٹی کے تحت کشمیر ڈے پر احتجاج نیشنل ہائ وے تا دھابیجی پریس کلب تک ریلی

ٹھٹھہ: سول سوسائٹی کے تحت کشمیر ڈے پر احتجاج نیشنل ہائ وے تا دھابیجی پریس کلب تک ریلی

ٹھٹھہ:( امین فاروقی بیورو چیف)سول سوسائٹی کی جانب سے مختلف سماجی سیاسی مذہبی تنظیموں کا کشمیر کی حق خوداداریت کے لئے مظاہرہ ریلی دھابیجی شہر کا گشت کرتے ہوئے پریس کلب پر پہنچی ریلی کی قیادت المہران ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر سلیمان بلوچ، اہلسنت والجماعت ٹھٹھہ کے صدر مولانا داود اعوان، اہلسنت والجماعت رہنماء مولانا فیاض دیشانی، آل سندھی پھٹان یوتھ تعلقہ ساکرو صدر شاہیجان پھٹان، خان برادر فٹبال کلب کے کیپٹن سعید بادشاہ خان، پاکستان تحریک انصاف رہنماء حبیب اللہ یوسف زئ، مقبول بلوچ، جماعت اسلامی رہنماء راجہ محمود،

شہید بھٹو گروپ رہنماء صدام بروہی، دھابیجی پریس کلب صدر مقصود احمد جوکیو، صحافی شاہد حسین سموں، سماجی رہنماء عرفان محسود، طوطی الرحمان بٹگرامی نے کی ریلی کا اختتام پریس کلب پر ہوا جہاں رہنماوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے کشمیری گذشتہ سات دہائیوں سے قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں ظلم و بربریت کا شکار ہیں مقبوضہ کشمیر میں

ہزاروں افراد کو شہید، تشدد کے ذریعے اپاہج اور پابندِ سلاسل کیا گیا ہےجنت النظیر وادی ایک اوپن ایئر جیل کی شکل اختیار کر چکی ہے، جس کا باہر کی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں گجرات کا قصاب کشمیریوں کو ان کی اپنی سرزمین پر اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازشیں کر رہا ہے بھارت کے لاکھوں شہریوں کے

ڈومیسائیلز اور شہریت کے دستاویز بنائے جا رہے ہیں کشمیر برصغیر کی تقسیم کا ایک نامکمل ایجنڈا ہےپورے پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں و بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گی عالمی برادری مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکے اور گجرات کے قصاب اور اس کی قابض فورسز کو لگام دے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں