اقوام متحدہ، جموں و کشمیر کے عوام کےلئےایک دن عالمی یوم یکجہتی کے طور پر مختص کرے،الطاف بٹ
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین الطاف احمد بٹ نے کشمیر کاز کی حمایت کرنے اور یوم یکجہتی کشمیر منانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کے لئےایک دن عالمی یوم یکجہتی کے طور پر مختص کرے۔انہوں نے پاکستان پر بھی زور دیا کہ وہ او آئی سی، یورپی یونین، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دنیا بھر کے دیگر انسانی حقوق کی تنظیمیں کو بھی اس دن کو اظہار یکجہیتی کے طور پر منائے کیلئے قائل کریں اور وہ کشمیری عوام کے دکھوں کو کم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ نوجوانوں کی ہلاکتوں ، گرفتاریوں اور نظربندیوں کے خاتمے کے لئے مزاحمتی قیادت کو مضبوط بنائے۔ اے ایف ایس پی اے کا فوری رول بیک کرے جو قابض فورسز کو کسی بھی کشمیری کو اپنی مرضی سے ہلاک کرنے کے لئے مفت لائسنس فراہم کرتا ہے۔
چیئرمین جموں کشمیر سالویشن موومنٹ نے مزید کہا کہ ہم پاکستانی عوام ، مذہبی ، سیاسی ، طلباء کے کی غیر مشروط حمایت کے لئے
مقروض ہیں تاہم اس طرح کا دن انٹرنیشنل کمیونٹی کو مسئلہ کشمیر کے ابھی تک نہ حل ہونے کی یاد دہانی کراتا ہے۔انہوں نے عہد کیا کہ جابرانہ اقدامات کے باوجود کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد آخری مقصد آزادی کے حصول تک تمام محاذوں پر جاری رہے گی۔
انہوں نے ہندوستان اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ کو بھی جنوبی ایشیا اور لائن آف کنٹرول پہ امن کو یقینی بنانے کی طرف اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لئے کہا۔
انہوں نے ہندوستان اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ کو بھی جنوبی ایشیا اور لائن آف کنٹرول پہ امن کو یقینی بنانے کی طرف اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لئے کہا۔
https://www.youtube.com/watch?v=gF8QVKEKICo
الطاف احمد بٹ نے مشورہ دیا کہ کشمیر کے تمام دوست آگے آئیں اور ایک مناسب جگہ پر بین الاقوامی کشمیر کانفرنس بلائیں ، جہاں ہر شخص
پاکستان، مقبوضہ جموں و کشمیر اور پوری دنیا سے باآسانی پہنچ سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ ، یورپ ، امریکہ اور دنیا بھر کے دوست احباب کشمیر کے محصورین اور مظلوم عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے ایک دن کا تعین کریں جیسے ہر سال 5 فروری کو پاکستان میں 5 فروری کو یوم یکجہتی منایا جاتا ہے، اسی طرح اس دن کو منانے کا اعلان کریں۔