Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈیرہ اسماعیل خان، وانڈہ موچیاں والا کے مین روڈ سے گزرنے والے نکاسی آب کا کام نامکمل

ڈیرہ اسماعیل خان، وانڈہ موچیاں والا کے مین روڈ سے گزرنے والے نکاسی آب کا کام نامکمل

ڈیرہ اسماعیل خان، وانڈہ موچیاں والا کے مین روڈ سے گزرنے والے نکاسی آب کا کام نامکمل

ڈیرہ اسماعیل خان، وانڈہ موچیاں والا کے مین روڈ سے گزرنے والے نکاسی آب کا کام نامکمل

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے)ڈیرہ اسماعیل خان، وانڈہ موچیاں والا کے مین روڈ سے گزرنے والے نکاسی آب کا کام نامکمل، ناقص مٹیریل کے استعمال کی شکایت پر ٹھیکیدار کی طرف سے کام بند، ادھورے کام کی وجہ سے علاقہ میں آمدورفت محدود،اہل علاقہ کو تکلیف کا سامنا، علاقے میں نکاسی آب کا مسئلہ جوں کا توں، انتظامیہ اور متعلقہ ایم این اے سے ایکشن لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے اہم علاقے وانڈہ موچیاں والا کے نکاسی آب کے لیے بچھائی جانے والی پائپ لائن کو اہل علاقہ کی طرف سے ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایت پر ٹھیکیدار نے کام روک دیا ہے

پچھلے کئی ہفتوں سے روکے گیے کام کی بدولت نہ صرف علاقے میں نکاسی آب کا مسئلہ اسی طرح برقرار ہے بلکہ گلیوں میں پڑے پائپوں کی وجہ سے آمدورفت بھی محدود ہوگئی ہے، اہلیان وانڈہ موچیاں والا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ علاقہ ایم این اے یعقوب شیخ کے فنڈ سے وانڈہ موچیاں والا کی نکاسی آب کی پائپ لائن پر کئی ہفتے پہلے کام شروع ہو گیا تھا لیکن ٹھیکیدار کی طرف سے شروع کام پر اہل علاقہ نے اعتراضات کردئے

جس پر ٹھیکیدار نے کام روک دیا اب کئی ہفتوں سے بند اس کام کی وجہ سے نہ صرف علاقے میں نکاسی آب کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے بلکہ جگہ جگہ پڑے پائپوں کی وجہ سے مین گلی میں آمدورفت بھی محدود ہوچکی ہے،اہل علاقہ نے ایم این اے یعقوب شیخ اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گنجان آباد علاقے وانڈہ موچیاں والا کے نکاسی آب کے منصوبے کو ازسر نو شروع کیا جائے اور ٹھیکیدار کو اچھا میٹریل استعمال کرنے کا پابند کیا جائے تاکہ علاقہ کے نکاسی آب کا یہ دیرینہ مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو سکے

Exit mobile version