پی ٹی آئی حکومت کا ایک اور کارنامہ، ن لیگ کے دور میں ترقیاتی کاموں پر اپنے بینرز آویزاں 99

پی ٹی آئی حکومت کا ایک اور کارنامہ، ن لیگ کے دور میں ترقیاتی کاموں پر اپنے بینرز آویزاں

پی ٹی آئی حکومت کا ایک اور کارنامہ، ن لیگ کے دور میں ترقیاتی کاموں پر اپنے بینرز آویزاں

راولپنڈی: (راجہ فرقان احمد) پی ٹی آئی حکومت کا ایک اور کارنامہ، ن لیگ کے دور میں ترقیاتی کاموں پر اپنے بینرز لگا دیے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کے حلقے پی پی 17 میں مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں سیوریج لائن ڈالی گئی تھی جبکہ رقم سابقہ حکومت کی جانب سے ہی جاری کی گئی تھی اور کام بھی مکمل ہو چکا تھا۔ لیکن فروری 2021 میں واسا کی جانب سے واجبات پانی کے بل کے ساتھ سیوریج چارجز بھی ڈال دیے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے بینرز بھی آویزاں ہو چکے ہیں جس میں سیوریج لائن بچھانے پر شکریہ ادا کیا جا رہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے ساتھ مذاق ہو رہا ہے کہ سابقہ حکومت کے ترقیاتی کاموں پر پی ٹی آئی حکومت کے بینرز لگا دیے گئے جبکہ دوسری جانب انہیں ترقیاتی کاموں کے چارجز بھی عوام سے وصول کیے جا رہے ہیں۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ فلفور ان چارجز کو ختم کیے جائیں۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیرِ اعلٰی پنجاب عثمان بزدار بھی اس کرپشن کا فلفور نوٹس لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں