ڈی ای اوکوئٹہ کو فوراً تبدیل کیا جائے، جی ٹی اے کوئٹہ 97

ڈی ای اوکوئٹہ کو فوراً تبدیل کیا جائے، جی ٹی اے کوئٹہ

ڈی ای اوکوئٹہ کو فوراً تبدیل کیا جائے، جی ٹی اے کوئٹہ

کوئٹہ (پ ر) گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن ضلع کوئٹہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ کے فوری طور پر تبدیل کیا جائے ،ایک نااہل اور نالائق ڈی ای او کو ضلع بھر کے اساتذہ پر مسلط کر کے اُنہیں مسائل و مشکلات سے دوچار کرنے کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ کی ناقص کارکردگی اور اُن کا جانبدارانہ اور غیر مناسب رویہ قابل مذمت ہے

ڈی ای او کوئٹہ ایک نااہل ،نالائق اور انتہائی ناقص کارکردگی کی حامل آفیسر ہیں جس کے غلط اقدامات کی وجہ سے اساتذہ کے سروس اموراور مسائل روز بروز بڑھ رہے ہیں مزکورہ تعلیمی آفیسر اپنے من پسند اور منظور نظر افراد کے کیسز ڈی ای اے منٹنگ میں رکھے بغیر سائن کرتی ہیں

جب کہ سفارش نہ رکھنے والے اساتذہ معمولی نوعیت کے کاموں کے لیے کئی کئی روز اُن کے دفتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ہوتے ہیں جوکہ اساتذہ کے ساتھ سر اسر ناانصافی کے مترادف ہے جسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ڈی ای اوکوئٹہ کو فوری طور پر تبدیل نہ کیا گیا تو جی ٹی اے کوئٹہ بھر پوراحتجاج پر مجبور ہوگا جس کی تمام تر زمہ داری اعلیٰ حکام پر عائد ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں