ڈی آئی خان، بیٹنی متاثرین سے اظہاریکجہتی کے لیے احتجاجی ریلی/شرکاء کا متاثرین کو معاوضہ ادائیگی مطالبہ 146

ڈی آئی خان، بیٹنی متاثرین سے اظہاریکجہتی کے لیے احتجاجی ریلی/شرکاء کا متاثرین کو معاوضہ ادائیگی مطالبہ

ڈی آئی خان، بیٹنی متاثرین سے اظہاریکجہتی کے لیے احتجاجی ریلی/شرکاء کا متاثرین کو معاوضہ ادائیگی مطالبہ

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے)گزشتہ روز بیٹنی متاثرین جنڈولہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان کے حقنواز پارک سے توپانوالا چوک تک ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں بیٹنی قبائل سے تعلق رکھنے والے مختلف کالجوں و یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ ساتھ عمائدین، مشران، سیاسی و مذہبی نمائندوں اور کثیر تعداد میں دیگر افراد نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے

جن پر متاثرین بیٹنی قبائل کے حق میں نعرے درج تھے، ریلی حقنواز پارک سے شروع ہوئی اور توپانوالا چوک پر اختتام پذیر ہوئی، اختتام سے قبل توپانوالا چوک پر ریلی نے جلسے کی شکل اختیار کر لی، احتجاجی جلسہ سے مختلف مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن راہ نجات میں جہاں دیگر اقوام کو شدید نقصان پہنچا تھا وہاں بیٹنی قبائل کی املاک اور دکانیں بھی تباہ و برباد ہوئیں جبکہ جانی نقصان الگ سے ہوا، آپریشن راہ نجات میں قبائل نے حکومت کے ساتھ اس آپریشن میں مکمل تعاون کیا اور اس آپریشن کی وجہ سے دیگر اقوام کیساتھ ساتھ بیٹنی قبائل کو بھی بہت نقصان پہنچا لیکن ان نقصانات کا معاوضہ تاحال ادا نہیں کیا گیا،

آپریشن سے متاثر ہونے والے بیٹنی اقوام آج بھی امداد کے منتظر ہیں اور کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں، مقررین نے جنوبی وزیرستان ضلعی انتظامیہ کے رویے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ بیٹنی متاثرین کو انصاف نہیں دیا جا رہا، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اگر بیٹی قبائل کے متاثرین کے لیے کسی قسم کی امداد کا اعلان نہ کیا گیا تو اس احتجاجی ریلی کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں