Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

جی ٹی اے کے سینکڑوں اساتذہ پر مشتمل قا فلے دھرنا دینے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد+کوئٹہ ( پ ر) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مختلف اضلاع سے سینکڑوں اساتذہ کے قافلے 10 فروری کو پارلیمنٹ ہاوس اسلام آ باد کے دھرنے میں بھرپور شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیںاسلام آباد سے حاجی محمد یونس کاکڑکی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے ملازمین کی تنظیموں کے اتحاد اگیگا کی جانب سے جاری احتجاجی شیڈول کے مطابق بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے فیصلے کی روشنی میں

جی ٹی اے کے مختلف اضلاع سے سینکڑوں اساتذہ پر مشتمل قافلے اپنے مطالبات کے حل کے لیے پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا دیں گے اسلام آباد میں بلوچستان کے مختلف اضلاع کے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے حاجی حبیب الرحمن مردانزئی نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل اور حقوق کے حصول کے لیے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں اور ملازمین کو کسی بھی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑیں گے اُنہوں نے کہا کہ ملک بھر کے سرکاری ملازمین کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا ورنہ اُنہیں مستقبل میں اپنی مراعات گنوانے کے ساتھ ساتھ ناقابل تلافی نقصانات اُٹھانا پڑیں گے ۔

Exit mobile version