ڈی آئی خان/کورائی قبرستان/قبروں سے مردے نکالے جانے لگے/علاقہ میں خوف و ہراس 94

ڈی آئی خان/کورائی قبرستان/قبروں سے مردے نکالے جانے لگے/علاقہ میں خوف و ہراس

ڈی آئی خان/کورائی قبرستان/قبروں سے مردے نکالے جانے لگے/علاقہ میں خوف و ہراس

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے)کورائی قبرستان سے مردے کون نکال رہا ہے انسان یا جانور؟ عوام سر پکڑ کے بیٹھ گئ، چند روز میں 2 مردے غائب، عوام نے قبرستان کا پہرہ شروع کردیا،تفصیلات کے مطابق کورائی کے صدیق محمد قبرستان سے چند روز کے اندر 2 مردے قبر کے اندر سے غائب اور ایک قبر کی اندر سامی تک کھدائی کے بعد عوام سر پکڑ کر بیٹھ گئی، علاقے میں خوف و ہراس جبکہ لواحقین میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے، گزشتہ روز علاقہ عوام کی میٹنگ کے بعد عوام کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی میں قبروں سے ہمارے فوت ہونے والے عزیزو اقارب کی لاشوں کو نکالا جا رہا ہے مردوں کے کفن قریبی کھیتوں سے گھاس میں پڑے ہوئے ملے ہیں جبکہ نکالے گئے مردہ بچے کی ہڈیاں بھی ملی ہیں، پر اسرارِ طور پر مردوں کو قبروں سے نکالنے کا تاحال کوئی پتہ نہیں چل سکا کہ یہ کام کسی انسان نے کیا ہے یا جانور نے،

https://youtu.be/uawW3PCUHEo

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علاقہ معززین سماجی شخصیت ثناء اللہ کھوکھر، رضوان شیخ، صابر بلوچ، شاہ نواز،محمد اقبال، سیف الرحمن و دیگر کا کہنا تھا کہ ہماری عوام کچھ سال پہلے دریا خان میں پکڑے گئے مردے خوروں کی کہانی سن کر پریشان ہیں کہ خدانخواستہ یہاں بھی وہی معاملات نہ ہوں اور آج اس حوالے سے علاقہ عوام کی میٹنگ ہوئی ہے کہ قبرستان کا پہرا دینے کے لیے تین سے چار پہرے دار مقرر کیئے جائیں جو روزانہ کی بنیاد پر رات کے وقت پہرا دینگے، ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ مردوں کو نکالنے والے جانور ہیں

یا کوئی اور مخلوق، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ قبرستان 68 کنال پر مشتمل ہے جس کی چار دیواری نہیں ہے یہ کاروائی اگر جانور نے کی ہے تو وجہ اس کی چار دیواری کا نا ہونا ہے کچھ عرصہ پہلے اہلیان علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت چندہ اکٹھا کر کے اس کی حفاظت کیلئے کچھ حصے کی دیوار تعمیر کی ہے مگر تاحال حکومت کی جانب سے اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ تاہم پہرے دار رات کو کس کو پکڑتے ہیں یہ وقت بتائے گا جس کیلئے آج سے ہی عمل درامد شروع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں