Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈی آئی خان، اکثر مارکیٹس/پلازے پارکنگ ایریا سے محروم، گاڑیاں سڑکوں پر براجمان، ٹریفک شدید متاثر، انتظامیہ خاموش

ڈی آئی خان، اکثر مارکیٹس/پلازے پارکنگ ایریا سے محروم، گاڑیاں سڑکوں پر براجمان، ٹریفک شدید متاثر، انتظامیہ خاموش

ڈی آئی خان، اکثر مارکیٹس/پلازے پارکنگ ایریا سے محروم، گاڑیاں سڑکوں پر براجمان، ٹریفک شدید متاثر، انتظامیہ خاموش

ڈی آئی خان، اکثر مارکیٹس/پلازے پارکنگ ایریا سے محروم، گاڑیاں سڑکوں پر براجمان، ٹریفک شدید متاثر، انتظامیہ خاموش

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے)ڈیرہ اسماعیل خان شہر، سرکلر روڈ پر قائم مختلف پلازوں اور مارکیٹوں کی پارکنگ ایریا نا پید، سڑک کے دونوں اطراف میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں، سڑکیں سکڑ کر رہ گئیں، ہر وقت ٹریفک جام کے مناظر، ٹریفک پولیس/ضلعی انتظامیہ بے بس،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان شہر کی مرکزی سڑکوں سرکلر روڈز پر قائم اکثر شاپنگ پلازوں، میڈیکل سنٹرز اور شورومز کے پارکنگ ایریا نا ہونے کے برابر ہیں،

اکثر شاپنگ پلازوں اور خصوصا میڈیکل سینٹرز کے پارکنگ ایریا موجود نہیں جس کی وجہ سے ان مارکیٹس میں خریداری کرنے اور مریضوں کو لانے والے افراد کی گاڑیاں سرکلر روڈ خصوصا” ڈی ایچ کیو کے سامنے کھڑی رہتی ہیں،جس سے نہ صرف ایک بے ہنگم صورت حال برپا ہوتی ہے, بلکہ بیشتر اوقات ٹریفک جام ہوجاتا ہے اور عوام کو گزرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں،شہر کے عوامی و سماجی حلقوں نے اس رجحان پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے

کہ کروڑوں اور اربوں روپے کے شاپنگ پلازے اور میڈیکل سنٹر بنانے والے مالکان گاڑیوں کے لیے پارکنگ ایریا نہیں بناتے،پیسے بچانے کے چکر میں اکثر پلازوں اور مارکیٹس کے پارکنگ ایریا نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں سڑکوں کے کنارے کھڑی رہتی ہیں خصوصا ڈی ایچ کیو اسپتال کے سامنے صورتحال انتہائی گھمبیر ہے اور موٹر سائیکل، کاریں اور چھوٹی بڑی گاڑیوں کی لمبی قطاریں نظر آتی ہیں، اس رش کی وجہ سے سڑکیں سکڑ کر رہ گئی ہیں

،جس سے نہ صرف آمدورفت میں مشکلات پیش آرہی ہیں بلکہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو بھی آنے جانے اور ادویات لینے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے،عوامی و سماجی حلقوں نے ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ پر تنقید کی اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس خاموش تماشائی اور بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہیں ان کی ناک کے نیچے یہ سب کچھ ہورہا ہے لیکن انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کو پرواہ نہیں ،شہر کے عوامی و سماجی حلقوں نے انتظامیہ اور ٹریفک پولیس سے خصوصا” سرکلر روڈ پر قائم شاپنگ پلازوں، میڈیکل سینٹرز اور مارکیٹس کے آگے خود ساختہ پارکنگ ایریا کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Exit mobile version