ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی: چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی 129

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی: چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی: چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی

راولپنڈی: (راجہ فرقان احمد) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے انچارج لفٹر سکواڈ کوخصوصی احکامات جاری کیے کہ راولپنڈی کے تمام سرکل میں لفٹر سٹاف کے ذریعے نو پارکنگ، ڈبل پارکنگ، غلط پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کے سلسلہ کو مزید تیز کیا جائے۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ راولپنڈی شہر کی شاہراﺅں پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور اچھے طریقے سے برقرار رکھنے کے لیے غلط پارکنگ ،نو پارکنگ ،ڈبل پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے

ٹریفک پولیس کے لفٹر سکواڈ شہر کی مرکزی شاہراﺅںمری روڈ، اڈیالہ روڈ، راجہ بازار، کمرشل مارکیٹ ،صدر کینٹ، ٹینچ بازار، چکری روڈاور دیگر کمرشل مقامات پر بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائیں گے ، لہذا شہری بھی کسی قسم کی قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے خود بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ٹریفک پولیس راولپنڈی کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کوٹریفک قوانین اور پارکنگ سے متعلق آگاہی فراہم کریں۔سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے لفٹر سکواڈ نے گزشتہ ماہ بھی غلط پارکنگ اور ڈبل پارکنگ کے خلاف کاروائی کے دوران 10670گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں