وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی ضلع میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس کی جلد تکمیل کیلئے متحرک 137

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی ضلع میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس کی جلد تکمیل کیلئے متحرک

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی ضلع میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس کی جلد تکمیل کیلئے متحرک

خانیوال (سعید احمد بھٹی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی ضلع میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس کی جلد تکمیل کیلئے متحرک ہوگئے- انہوں نے جاری کاموں کا جائزہ لینے کیلئے اچانک تحصیل کبیروالا کا تفصیلی دورہ لیا- ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن اور تعمراتی محکموں کے افسران بھی ان کے تھے-ڈپٹی کمشنر نے لیڈیز پارک اور شہر کے مختلف گلی محلوں میں جاری کام چیک کئے گورنمنٹ ہائی سکول کے ڈویلپمنٹ ورک کا تفصیلی جائزہ لیا-ڈپٹی کمشنر نے انہوں نے چوکی ہراج میں سڑک کی تعمیر کا کام اور میٹیریل چیک کیا

اور کام میٹریل کے معیار کی ضمانت کیساتھ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی-سول وٹرنری ہسپتال سردار پور کے دورہ کے دوران تعمیراتی کام میں ناقص میٹریل کے استعمال پر شدید برہمی کا اظہار کیا- ڈپٹی کمشنر نے وٹرنری ہسپتال میں مویشی پال کسانوں کے لئے سہولیات کا بھی جائزہ لیا- انہوں نے ڈگری کالج سردار پور کا جاری کام بھی چیک کیا-ڈپٹی کمشنر قتال پور بھی گئے اور محکمہ بلڈنگز،پبلک ہیلتھ،روڈز کی جاری سکیموں پر کام کی رفتار چیک کی

-اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہ ضلع میں جاری ریکارڈ ترقیاتی کاموں کو میٹریل کے معیار کی ضمانت کے ساتھ مکمل کرانا میری پہلی ترجیج ہے- ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائیگی- انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال کرنے والے کنٹریکٹر کا بلیک لسٹ کردیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں