جھمپیر کے قریب کوئلے کی کان میں مزدوری کرنے والے مزدوروں پر مٹی کا تودہ گر گیا
ٹھٹھہ:( امین فاروقی بیورو چیف)جھمپیر کے قریب کوئلے کی کان میں مزدوری کرنے والے مزدوروں پر مٹی کا تودہ گر گیا زیر زمین کان میں کام کرنے والے 5 مزدور کان کے اندر مٹی کے نیچے دب گئے جنمیں 4 مزدور مٹی کے تودے نیچے تلے دب کر جانبحق مقامی افراد نے 2 مزدوروں کی لاشیں فوری نکال لیں
باقی 2 کی لاشیں تین گھنٹوں کے بعد نکالی گئیں جنکی تعداد 4 ہوگئ جانبحق ہونے والے مزدور سوات سے تعلق رکھتے ہیں جنکی شناخت محبوب علی، گل واحد، داود خان اور فقیر گل کے نام سے ہوئ ہے ضروری کاراوائ کے بعد جانبحق مزدوروں کی لاشیں انکے آبائ گاوں روانہ کردی ہیں جبکہ اے سی ٹھٹھہ نے پولیس کی مدد سے کوئلہ کے کان کو سیل کردیا ہے