ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے چک نمبر 132/10R کا دورہ. 194

ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے چک نمبر 132/10R کا دورہ

ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے چک نمبر 132/10R کا دورہ

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے چک نمبر 132/10R کا دورہ کیا. مرحوم نمبردار پتی جعفر حسین کی جگہ نئے پتی نمبردار کے لیے دیہہ ھذا کی جامع مسجد میں جلسہ عام برائے رائے عامہ کے لیے منادی کرائی گئی،

پتی نمبرداران اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے سب معززین سے مشاورت کی اور معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی رائے کا احترام کرتے ہیں . اسی طرح پتی ریاض حسین برخاست شدہ نمبردار کی جگہ نئے پتی نمبردار کے بارے میں مشاورت اور رائے لی گئی. اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہانیاں علی رضا ، واصل باقی نویس اختر فاروق، حافظ غلام مصطفی اور محمد کاشف موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں