ایک بہت بڑی جدوجہد کےبعد موجودہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کئے، محمد بچل ابڑو
اوستا محمد ( عبدالخالق جتک ) وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکریٹری جنرل محمد بچل ابڑو ڈویژنل صدر علی گل پندرانی ضلعی جنرل سیکرٹری ظفر علی نے اسلام آباد ملازمین کے دھرنے سے واپسی پر وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے ملازمین کو تنخواہوں کے حوالے مسائل در پیش تھے جو کہ ایک بہت بڑی جدوجہد کے موجودہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کئے
یہ تمام ملازمین کی دعاؤں سے ہم اپنے حقوق لئے اور اپنے حقوق کے لئے صوبائی و مرکزی قائدین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوئے تھے آپ تمام ملازمین کی دعاؤں اور نصرت سے ہم نے کامیابی و کامرانی ملی انہوں نے کہا کہ اوستہ محمد نیشنل پریس کلب عوام کی حقیقی ترجمانی کررہی ہے اور نوجوان صحافیوں نے ایک نام پیدا کیا ہے ہم تمام شہری کے نیشنل پریس کلب اوستہ محمد کے صحافی اقدامات خراج تحسین پیش کرتے ہیں
اس موقع پر ضلع جعفرآباد کے چئیرمین حاجی خان محمد بلیدی ضلع جعفرآباد کے صدر امداد حسین جمالی استاد راحب علی عبدالقادر سومرو طالب حسین عمران خان عبدالرشید نصر اللہ نتھانی محمد صدیق واشلانی روشن علی نتھانی علی حیدر چھلگری محمد اعظم نتھانی عبدالمجید دیناری طارق عزیز جمالی وزیر احمد مستوئی و دیگر وطن ٹیچرز ایسوسی کارکنان و ممبران موجود تھے ۔